International

ایران کے اسرائیل پر تازہ حملوں میں 10 افراد زخمی

ایران کے اسرائیل پر تازہ حملوں میں 10 افراد زخمی

ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں جبکہ اسرائیل پر ایران کے تازہ میزائل حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے اسرائیل کے خلاف تازہ حملے کے بعد مقبوضہ گولان، گلیلی، حیفہ اور تبریسی میں سائرن بجنا شروع ہوگئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے شمال مغربی سلماز بارڈر پر اسرائیلی ڈرون مار گرائے، ایرانی فوج نے کئی اسرائیلی ڈرونز کو پیچھے دھکیل دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے علاقے شیفیلہ میں ایرانی میزائل حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد ڈرونز مار گرائے، ایران سے ڈرون حملے کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بھی بجے۔ دوسری جانب کمانڈر پاسداران انقلاب جنرل وحیدی نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم جب تک ضروری ہوا، جاری رہے گا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق زنجان کے ملٹری بیس پر اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ ایرانی خبرایجنسی کے مطابق عراق سے اسرائیل پر کئی ڈرون حملے ہوئے، حملوں کے بارے میں تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئیں، اب تک کسی گروہ نے حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ ادھر اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی ہوم فرنٹ پر حملہ کر کے سرخ لکیریں عبور کیں، ایران اس حملے کی بھاری قیمت چکائے گا۔ ایک بیان میں اسرائیل میں امریکی سفیر نے کہا کہ گزشتہ رات مشکل تھی، رات بھر میں 5 مرتبہ شیلٹرز میں جانا پڑا۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعے کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور عسکری و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کی گئی اور اسرائیل پر 150 سے 200 سے بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ پہلے حملے میں 100 اور دوسرے وار میں 50 میزائل داغے گئے جبکہ تیسرے حملے میں بھی تقریباً 50 میزائل داغے گئے۔ اسرائیل کا دارالحکومت تل ابیب دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام نے امریکا کی مدد سے کئی ایرانی میزائل فضا میں تباہ کیے مگر کئی ایرانی میزائل تل ابیب میں مختلف اہداف پر گرے جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے ایک میزائل اسرائیل کی وزارت دفاع پر بھی مارا گیا ہے۔ ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 3‘ کا نام دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments