سخت اور بے باک سوالات کی وجہ سے مشہور برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے فلسطین اسرائیل حالیہ جنگ کے معاملے پر اسرائیلی سفیر کو لاجواب کر دیا۔ برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر سے سوال کیا آپ نے کتنے فلسطینی بچوں کو قتل کیا؟ تاہم اسرائیلی سفیر کے پاس اس کا کوئی جواب نہ تھا۔ اسرائیلی سفیر پیئرز مورگن کے سوال کا جواب دینے سے قاصر رہیں، صرف اتنا کہہ سکیں میرے پاس اس سوال کا جواب نہیں ہے۔ اس کے علاوہ پیئرز مورگن کا کہنا تھا اسرائیلی حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے حماس کے 30 ہزار جنگجوؤں کو قتل کیا لیکن افسوس کے ساتھ ان کے پاس یہ ڈیٹا نہیں ہے کہ غزہ میں کتنے بچوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ پیئرز مورگن نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی میڈیا کا داخلہ بند کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی حمایت کرنے والے برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے بھی اسرائیل کو ظالم ریاست تسلیم کیا تھا۔ برطانوی صحافی نے اسرائیل کو ظالم مانتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق صحافی مہدی حسن کے مؤقف سے اتفاق کیا تھا۔ پیئرز مورگن نے مہدی حسن کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جتنی آپ نے اسرائیل پر تنقید کی، میں اتنا ہی انکار کرتا رہا لیکن اب مزید انکار نہیں کروں گا۔ یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری اور طویل محاصرے کے باعث اب تک ہزاروں بچے شہید ہو چکے ہیں اور سینکڑوں بچے بھوک اور فاقہ کشی کا شکار ہیں۔
Source: social media
لندن میں قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کرنے والا ملعون مجرم قرار
ایران کو پر امن جوہری پروگرام رکھنے کا حق ہے : ماسکو
اسپین نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اینٹی ٹینک میزائل کا معاہدہ منسوخ کر دیا
اسلام قبول کرنے کے 20 سال بعد حج کا خواب پورا ہو رہا ہے، یوراگوئے کے عازم کی کہانی
بڑی ایئر لائن نے اسرائیل کے لیے پروازیں اگست تک منسوخ کردیں
سعودی عرب کے زیر صدارت"میڈرڈ اعلامیہ"، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اورامداد کی فراہمی کا مطالبہ
مناسکِ حج کا آغاز آج ہوگا، لاکھوں عازمین وادی منیٰ روانہ
جنوبی غزہ: امداد کے منتظر بےگھر افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
حوثی جنگجوؤں کا تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
القسام بریگیڈز کا جبالیہ میں اسرائیلی فوج پر حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ، خان یونس اور دیر البلح میں بھی جھڑپیں
ایران کو کسی بھی صورت یورینیم کی افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے : ٹرمپ
اسنتبول: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی مزاکرات کا دوسرا مرحلہ بے نتیجہ ختم
اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے: سابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
اسرائیل جنگ بندی معاہدہ توڑ رہا : حماس، نیتن یاہو حکومت کا دور رہ کر مذاکرات کا فیصلہ