روس نے منگل کے روز ایران کے پر امن جوہری پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کا پورا حق حاصل ہے۔ روس کی طرف سے یہ بیان صدر ٹرمپ کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران یورینیئم افزودہ کرنے کے امکان کو چھوڑ دے گا تاکہ ایران کے ساتھ نیا جوہری معاہدہ ہوسکے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان ماہ مارچ کے دوران شروع ہونے والے جوہری پروگرام میں مذاکرات میں یورینئم کی افزودگی اہم نکتے کے طور پر زیر بحث رہی ہے۔ ان مذاکرات کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان 2018 میں ختم ہوجانے والے جوہری پروگرام کی جگہ ایک نیا معاہدہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔ تاہم پیر کے روز صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم ایران کو یورینیئم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا یہ بیان ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ 'ٹرتھ' کے ذریعے سامنے آیا ہے۔ روسی ترجمان سے صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بارے میں دریافت کیا گیا تو ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا تمام ملکوں کو اپنے پر امن مقاصد کے لیے جوہری توانائی حاصل کرنے کا حق ہے۔ خاص طور پر ایسا پروگرام جو بین الاقوامی جوہری ادارے 'آئی اے ای اے' کی سخت نگرانی میں ہو۔ ترجمان نے کہا ہم یقین رکھتے ہیں کہ حق تمام ملکوں کو حاصل رہنا چاہیے۔ یاد رہے ایران روس کا ایک اہم اتحادی ہے۔ دونوں کے درمیان فوجی معاہدات بھی ہیں۔ خاص طور پر روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات سامنے آئے ہیں۔ ماسکو کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا ہم جوہری امور پر مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں تاکہ ایک پر امن حل سامنے آسکے تاکہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خدشہ نہ رہے۔
Source: social media
غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر امریکی ویٹو کے بعد سلامتی کونسل میں غصے کی لہر
غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن نے امدادی مراکز کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا
شاہ سلمان کی نیابت ... سعودی ولی عہد حج کے انتظامات کی نگرانی کے لیے منیٰ پہنچ گئے
ایک باوقار یونیورسٹی کا غزہ میں جنگ کے باعث اسرائیل سے نارمل تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ
امریکی ' ایم آئی ٹی' : بھارتی اسٹوڈنٹ میگھا ویموری کا فلسطین پر بات کرنا جرم بن گیا
امریکہ نے ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں، سات دیگر ممالک پر بھی سختی
ایک باوقار یونیورسٹی کا غزہ میں جنگ کے باعث اسرائیل سے نارمل تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ
شاہ سلمان کی نیابت ... سعودی ولی عہد حج کے انتظامات کی نگرانی کے لیے منیٰ پہنچ گئے
غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن نے امدادی مراکز کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا
اسرائیلی فوج کا غزہ میں خصوصی آپریشن میں دو اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں بازیاب کرانے کا دعوی
تعلیم کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کرتے ہیں: چین کا ہارورڈ سے متعلق اقدامات پر ردعمل
لاکھوں حجاج میدان عرفات میں جمع، مسجد نمرہ سے خطبۂ حج دیا گیا
سابق وزیر دفاع اور آرمی چیف کے بارے میں لیک ہونے والی آڈیو نے بنجمن نیتن یاھو کو کٹہرے میں
شملہ معاہدہ ختم، پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان، کہا، کشمیر کو اب بین الاقوامی سطح پر ہینڈل کیا جائے گا