International

لاکھوں حجاج میدان عرفات میں جمع، مسجد نمرہ سے خطبۂ حج دیا گیا

لاکھوں حجاج میدان عرفات میں جمع، مسجد نمرہ سے خطبۂ حج دیا گیا

دنیا بھر سے آئے ہوئے فرزندانِ اسلام حج کا رکنِ اعظم ادا کرنے میدان عرفات میں جمع ہیں۔ مسجد نمرہ میں مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے حج کا خطبہ دیا۔ امام و خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے خطبہ حج میں قوانین وضوابط کی پابندی کرنے پر زوردیا دیتے ہوئے اسے نظم و ضبط کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ حج 1446 ہجری بمطابق 2025 کے رکن اعظم وقوفِ عرفہ کو مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیتے ہوئے خطیب حرم نے مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے ہر ایک کو مکمل نظم وضبط قائم کرتے ہوئے تعاون سے کام لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حج اداروں کی جانب سے جاری ہونے والے ضوابط پرعمل کرنے سے سہولت ہوتی ہے اور غیرضروری مشقت سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ خطیب حرم نے خطبہ حج میں حجاج اور ملت اسلامیہ سے تقوی اختیار کرنے پرزوردیا کہ اسی میں دنیا اور آخرت کی فلاح وبھلائی ہے، انہوں نے حجاجِ بیت اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگ اس وقت میدانِ عرفات میں موجود ہیں ان لمحات کو غنیمت جانیں اور کثرت سے ذکر و اذکار کے ساتھ زیادہ سے زیادہ دعائیں کریں کہ عرفات کا دن دعاوں کی قبولیت کا دن ہوتا ہے‘۔ شیخ صالح بن حمید نے صلہ رحمی ، والدین سے حسنِ سلوک ، مشکلات و پریشانیوں پر صبر اور کثرت سے توبہ و استعفار کرنے پر زور دیا۔ امام و خطیب حرم کی امامت میں لاکھوں حجاج نے مسجد نمرہ میں قصر و جمع کی صورت میں ظہر اور عصر کی نمازیں باجماعت ادا کیں بعدازاں دعاوں میں مشغول ہو گئے۔ لاکھوں حجاج آج جمعرات 9 ذی الحجہ 1446 ہجری کو میدان عرفات میں عبادت و رب کریم کے حضور دعائیں کرنےمیں سارا دن گزاریں گے۔ حجاج غروب آفتاب سے چند لمحات قبل عرفات کی حدود کو نکل کر مزدلفہ کے میدان میں رات گزاریں گے جہاں وہ مغرب اور عشا کی نمازیں باجماعت ادا کریں گےاور تینوں دن کی رمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق حج 2025 کے رکن اعظم ’وقوف عرفہ ‘ کی ادائیگی کے لیے حجاج کے قافلوں کی آمد 8 ذی الحجہ کی شب سے ہی شروع ہو گئی تھی۔ حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی انتظامیہ نے اپنے زیر انتظام آنے والے حجاج کو مقررہ شیڈول کے مطابق بسوں اور مشاعرمقدسہ ٹرین کے ذریعے میدانِ عرفات میں پہنچایا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ’یوم عرفہ‘ کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وادی منی سے میدان عرفات میں جانے والے راستوں پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے مختلف سمتوں میں ٹریکس مخصوص کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے امسال ٹریفک ازدحام کی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments