آج دس ذو الحجہ (عید الاضحیٰ) کو صبح سویرے ہی مسجد حرام کے اطراف اللہ کے مہمانوں سے بھر گئے۔ حجاج کرام ایمان اور روحانیت سے لبریز ماحول میں طوافِ افاضہ (طوافِ زیارت) ادا کر رہے ہیں۔ اس دوران اُنھیں مکمل اطمینان، حفاظت اور شان دار خدمات کا ماحول میسر رہا۔ اس سے قبل آج جمعے کے روز نماز فجر کے بعد حجاج کرام کے قافلے مزدلفہ سے منیٰ کی جانب روانہ ہوئے۔ منیٰ پہنچ کر حجاج کرام نے بڑے جمرہ (الجمرۃ العقبہ) کو سات کنکریاں ماریں۔ اس سے قبل جمعرات کے روز حجاج نے عرفات کے میدان میں رُکنِ اعظم ادا کیا اور پھر رات مزدلفہ میں گزاری۔ اللہ کے ان مہمانوں کی نقل و حرکت مشاعر مقدسہ کے درمیان مکمل نظم و ترتیب کے ساتھ انجام پاتی رہی۔ ادھر عمومی ادارہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام، صحنِ مطاف، برآمدوں اور کھلی جگہوں کو جدید آلات اور مخصوص نظام کے ذریعے مکمل صفائی سے آراستہ کیا۔ یہ کام حجاج کی آمد سے قبل اور واپسی کے بعد دونوں وقت انجام دیا جاتا ہے۔ اسی ادارے نے اللہ کے مہمانوں کے داخلے کے لیے مخصوص راستے ترتیب دیے، اور ہجوم کے نظم و نسق کے لیے پہلے سے تیار کردہ منصوبوں، ضابطوں اور مشینی طریقوں کے تحت کام کیا، تاکہ اُن کی سلامتی، سکون اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ تمام اقدامات مسجد حرام میں متعلقہ اداروں سے مستقل رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ انجام پاتے رہے۔ اسی طرح مسجد حرام کے تمام حصوں میں صاف، ٹھنڈی اور تازہ ہوا کی فراہمی کے لیے مکمل ایئرکنڈیشننگ کا نظام مؤثر طور پر کام کرتا رہا، اور بیرونی صحنوں و راستوں میں بھی ٹھنڈک کا انتظام موجود رہا۔
Source: social media
ہارورڈ میں غیر ملکی طلباء پر ٹرمپ کی پابندی: جج کی جانب سے عارضی معطلی
نیوزی لینڈ: پارلیمنٹ میں ہاکا کرنے والے 3 ماوری ارکان معطل
زمبابوے میں 50 ہاتھیوں کے شکار کی منظوری، گوشت عوام میں تقسیم ہوگا
حجاج کرام طوافِ زیارت ادا کر رہے ہیں ... مسجد حرام کے تمام گوشے بھر گئے
غزہ کی پٹی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ... ایک زخمی فوجی اغوا کرنے کی کوشش
چیٹ جی پی ٹی یا محبوبہ؟ نوجوان سے پیار محبت کی باتیں، تصویر وائرل
حجاج کرام طوافِ زیارت ادا کر رہے ہیں ... مسجد حرام کے تمام گوشے بھر گئے
حجاج کرام کی منیٰ میں جمرہ کبریٰ کی ادائیگی، مناسک حج کے اہم مرحلے کا آغاز
سعودی عرب سمیت دیگر عرب اور متحدہ عرب امارات, یورپی ممالک میں میں نمازِعیدالاضحیٰ کے اجتماعات
ایلون مسک اور ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی، سخت الزامات