نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں ہاکا احتجاج کرنے والے 3 ماوری ارکان کو معطل کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ملک کی تاریخ کا سخت ترین پارلیمانی اقدام کرتے ہوئے 3 ماوری ارکانِ پارلیمنٹ کو معطل کر دیا، ان ارکان نے ایک متنازع بل کے خلاف ایوان میں ماوری ثقافت کا احتجاجی رقص ہاکا کیا۔ معطل ہونے والے ارکان میں ماوری پارٹی کے دونوں مرکزی رہنما راوری وائتیتی اور ڈیبی نگاریوا پیکر شامل ہیں، جنہیں 21 دن کی معطلی کی سزا سنائی گئی ہے، ملک کی سب سے کم عمر 22 سالہ رکنِ پارلیمنٹ ہانا راویتی ماپی کلارک کو 7 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ احتجاج گزشتہ سال نومبر میں اس وقت کیا گیا جب پارلیمنٹ میں ٹریٹی آف ویٹنگی سے متعلق ایک متنازع بل پر ووٹنگ ہو رہی تھی۔ یہ معاہدہ 1840ء میں برطانوی حکومت اور ماوری قبائلی رہنماؤں کے درمیان طے پایا تھا جو نیوزی لینڈ میں ماوری عوام کے حقوق کا آئینی حوالہ سمجھا جاتا ہے۔ نیوزی لینڈ: ہاکا احتجاج کرنے والے ارکان کو معطل کرنے کی سفارش ماوری ارکان کا مؤقف تھا کہ مجوزہ قانون اس تاریخی معاہدے کی روح کے خلاف ہے اور اس سے ماوری کمیونٹی کے حقوق متاثر ہوں گے۔ ہانا ماپی کلارک نے بل کی کاپی پھاڑ دی اور پھر تینوں ارکان نے دائیں بازو کی حکومت کے حامی رہنما کے قریب جا کر ماوری رقص ہاکا کیا، جو روایتی طور پر احتجاج یا اعلانِ جنگ کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ اس احتجاج کو ایوان کی کارروائی میں مداخلت اور دوسرے ارکان کو خوفزدہ کرنے کی کوشش قرار دے کر اسپیکر نے معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا تھا، کمیٹی نے تفصیلی رپورٹ میں ان ارکان کے طرز عمل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ہانا ماپی کلارک کو نسبتاً کم سزا اس لیے دی گئی کہ انہوں نے معافی نامہ جمع کرایا اور ندامت کا اظہار کیا تھا۔
Source: social media
ہارورڈ میں غیر ملکی طلباء پر ٹرمپ کی پابندی: جج کی جانب سے عارضی معطلی
نیوزی لینڈ: پارلیمنٹ میں ہاکا کرنے والے 3 ماوری ارکان معطل
زمبابوے میں 50 ہاتھیوں کے شکار کی منظوری، گوشت عوام میں تقسیم ہوگا
حجاج کرام طوافِ زیارت ادا کر رہے ہیں ... مسجد حرام کے تمام گوشے بھر گئے
غزہ کی پٹی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ... ایک زخمی فوجی اغوا کرنے کی کوشش
چیٹ جی پی ٹی یا محبوبہ؟ نوجوان سے پیار محبت کی باتیں، تصویر وائرل
حجاج کرام طوافِ زیارت ادا کر رہے ہیں ... مسجد حرام کے تمام گوشے بھر گئے
حجاج کرام کی منیٰ میں جمرہ کبریٰ کی ادائیگی، مناسک حج کے اہم مرحلے کا آغاز
سعودی عرب سمیت دیگر عرب اور متحدہ عرب امارات, یورپی ممالک میں میں نمازِعیدالاضحیٰ کے اجتماعات
ایلون مسک اور ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی، سخت الزامات