International

غزہ کی پٹی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ... ایک زخمی فوجی اغوا کرنے کی کوشش

غزہ کی پٹی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ... ایک زخمی فوجی اغوا کرنے کی کوشش

غزہ کی پٹی کے مشرقی اور مغربی حصوں میں اسرائیلی فوج کی مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران خان یونس شہر کے جنوبی علاقے میں ایک بارودی عمارت گرنے سے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ بات العربیہ کے ذرئع نے بتائی۔ ذرائع کے مطابق جمعے کے روز 11 فوجی زخمی بھی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسی دوران ایک زخمی فوجی کو اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی، مگر یہ کوشش ناکام رہی۔ اس سے قبل آج العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر کے جنوبی علاقوں میں پیش قدمی کی ہے، جہاں ٹینکوں کی جانب سے شدید فائرنگ ہو رہی ہے۔ نمائندے نے مزید بتایا کہ فوجی کارروائیوں کو فضائی بم باری کا تحفظ حاصل ہے۔ اس دوران ان تمام افراد کو نشانہ بنا جایا رہا ہے جو پیش قدمی والے علاقوں میں حرکت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عینی شاہدین نے وضاحت کی ہے کہ ان کارروائیوں کے ساتھ ہی غزہ شہر کے مشرقی علاقے "تُفّاح" میں اسرائیلی ٹینکوں کی ایک اور پیش قدمی بھی جاری ہے، جہاں توپ خانے سے گولہ باری ہو رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments