حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں جھڑپوں کے دوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں بریگیڈز نے کہا: ’القسام کے مجاہدین مشرقی جبالیہ کیمپ کے قریب اسرائیلی افواج سے انتہائی قریب فاصلے پر شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں جن میں دشمن کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔‘ اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس پر حملہ کیا ہے۔ آئی ڈی ایف کے ترجمان اویخائے ادرعی نے کہا: ’آئی ڈی ایف اور شین بیت نے کچھ دیر قبل دیر البلح کے علاقے میں حماس کے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس میں موجود عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا۔‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ عسکریت پسند اس کمپلیکس کو اسرائیلی شہریوں اور فوج پر حملوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ آئی ڈی ایف کے ترجمان اویخائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے شہری ہلاکتوں کے خدشات کم کرنے کے لیے درجنوں اقدامات کیے ہیں، جن میں درست نشانہ لگانے والے ہتھیاروں کا استعمال، فضائی نگرانی اور دیگر انٹیلیجنس ذرائع شامل ہیں۔ دوسری جانب پیر کو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مشرق میں واقع علاقے القرارہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ سنیچر کے روز شہر کے مشرق میں ایک فوجی چوکی پر تین قریبی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔ القسام بریگیڈز نے مزید کہا کہ خان یونس کے جنوبی علاقے قیزان النجار میں ایک اسرائیلی ٹینک اور بلڈوزر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے خان یونس کے کئی علاقوں میں انخلا کی نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان اویخائے ادرعی نے کہا کہ فوج ان علاقوں میں بھرپور طاقت کے ساتھ کارروائی کرے گی۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسند تنظیمیں جن کی قیادت حماس کر رہی ہے، اب بھی ان علاقوں سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Source: social media
لبیک اللھم لبیک کی روح پرور صدائیں، حجاج آج کا دن منیٰ کی خیمہ بستی میں گزاریں گے
غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 شہری مارے گئے ہیں: وزرات صحت
ٹرمپ کی پوتی سے شادی کا خواہشمند نوجوان گرفتار
خان یونس : سکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی جاں بحق
اس سال حج کی قربانیوں میں معاونت کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال
خامنہ ای: امریکی تجاویز ہمارے مفادات کے خلاف ہیں، یورینیم افزودگی معطل نہیں کریں گے
یوکرین ڈرونز سے نمٹنے کے لیے روس کا مدار میں 100 سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ
ایلون مسک کی ٹرمپ کے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر تنقید
لندن میں قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کرنے والا ملعون مجرم قرار
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی