سعودی مملکت میں حج سیزن کے لیے قربانی کے جانوروں کی خدمات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں خیراتی کام کے قومی پلیٹ فارم احسان اور ھدی اور اضاحی کے استعمال کے لیے مملکت کے منصوبے کے درمیان شراکت داری ہوئی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام حجاج کو ڈیجیٹل طریقے کے ذریعے قربانی کرنے کا ایک ہموار اور قابلِ اعتماد طریقہ پیش کرتا ہے۔ پچیس ہزار سے زیادہ تربیت یافتہ اہلکار اضاحی منصوبے میں مدد کر رہے ہیں جن میں 600 علماء، 500 سے زیادہ جانوروں کے ڈاکٹر، 16,500 قصاب اور ان کے معاونین اور 400 تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔ اعلی درجے کی ٹیکنالوجیز کو اس اقدام میں ضم کیا گیا ہے مثلاً خودکار وزن، حقیقی وقت میں ٹریکنگ اور گوشت کو ٹھنڈا اور جراثیم سے پاک رکھنے کا نظام تاکہ اسے سنبھالنے اور تقسیم کرنے میں حفاظت، معیار اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ مکمل طور پر ڈیجیٹائزڈ نظام کا استعمال کرتے ہوئے ہر سات سیکنڈ میں ایک کی شرح سے قربانیاں کی جائیں گی۔ اس طرح مملکت کے اندر اور باہر عطیہ دہندگان احسان پلیٹ فارم کے ذریعے آسانی اور ذہنی سکون کے ساتھ رسم ادا کر سکیں گے۔ قربانی کے بانڈز کی بآسانی خریداری کے لیے یہ منصوبہ ایک محفوظ اور تین زبانوں کی ویب سائٹ پیش کرتا ہے جس سے متنوع قومیتوں کے لوگوں کو سہولت ملتی ہے۔ انسانی بنیادوں پر گوشت کی تقسیم مملکت کے تمام 13 انتظامی علاقوں کا احاطہ کرے گی اور تمام دنیا کے 27 سے زیادہ ممالک تک ہو گی۔ اس اقدام کو 500 سے زیادہ خیراتی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے تاکہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ قربانی کا گوشت مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ضرورت مند ترین لوگوں تک پہنچے۔
Source: social media
ہارورڈ میں غیر ملکی طلباء پر ٹرمپ کی پابندی: جج کی جانب سے عارضی معطلی
نیوزی لینڈ: پارلیمنٹ میں ہاکا کرنے والے 3 ماوری ارکان معطل
زمبابوے میں 50 ہاتھیوں کے شکار کی منظوری، گوشت عوام میں تقسیم ہوگا
حجاج کرام طوافِ زیارت ادا کر رہے ہیں ... مسجد حرام کے تمام گوشے بھر گئے
لبنان کے ایک قصبے میں ہنگامہ: حزب اللہ کا رکن اسرائیل کے ساتھ تعاون کرتے پکڑا گیا
استنبول: روس یوکرین امن مذاکرات کا دوسرا دور، شدید زخمی اور نوجوان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
ایلون مسک اور ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی، سخت الزامات
حج میں ’’ ہیٹ سٹریس ‘‘ کے واقعات میں 90 فیصد کمی
حماس کی غزہ جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر
عیدالاضحیٰ کے روز بھی اسرائیل کے حزب اللہ پر بیروت میں فضائی حملے، 20 سے زائد مقامات نشانہ
"مذاکرات ناکام ہونے سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کریں گے" . اسرائیل کی واشنگٹن کو یقین دہانی
حجاج کرام کی منیٰ میں جمرہ کبریٰ کی ادائیگی، مناسک حج کے اہم مرحلے کا آغاز
سعودی عرب سمیت دیگر عرب اور متحدہ عرب امارات, یورپی ممالک میں میں نمازِعیدالاضحیٰ کے اجتماعات
زمبابوے میں 50 ہاتھیوں کے شکار کی منظوری، گوشت عوام میں تقسیم ہوگا