International

استنبول: روس یوکرین امن مذاکرات کا دوسرا دور، شدید زخمی اور نوجوان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

استنبول: روس یوکرین امن مذاکرات کا دوسرا دور، شدید زخمی اور نوجوان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

روس پر یوکرین کے بڑے ڈرون حملے کے بعد استنبول میں روس یوکرین امن مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔ اس موقع پر دونوں وفود کے درمیان ایک گھنٹے کی بات چیت میں شدید زخمی اور نوجوان جنگی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا۔ امن شرائط پر مبنی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، یوکرین نے سربراہان کی سطح پر ملاقات کی تجویز دی اور روس منتقل کیے گئے یوکرینی بچوں کی فہرست بھی روس کے حوالے کی۔ ترک صدر اردوان نے وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی شمولیت کے ساتھ روسی اور یوکرینی صدور کی ملاقات کی امید ظاہر کر دی۔ صدر اردوان نے مزید کہا کہ ملاقات کے لیے اقدامات کریں گے۔ واضح رہے کہ روس یوکرین امن مذاکرات کا پہلا دور 16 مئی کو استنبول میں ہوا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments