International

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مالیاتی پائیداری کو مضبوط بنانے اور عوامی مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے 80 کروڑ ڈالر کا پروگرام منظور کر لیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ’بہتر وسائل کی وصولی اور استعمال کے اصلاحاتی پروگرام‘ کے ذیلی پروگرام میں 30 کروڑ ڈالر کا پالیسی پر مبنی قرض شامل ہے، اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی ’پہلی بار پالیسی پر مبنی ضمانت‘ بھی شامل ہے جو کہ پچاس کروڑ ڈالر تک کی ہے، جس کے تحت کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر تک کی فنانسنگ حاصل ہونے کی توقع ہے۔ بینک کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہا کہ ’پاکستان نے معاشی حالات کو بہتر بنانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔‘ ’یہ پروگرام حکومت کی پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے عزم کی توثیق کرتا ہے، جو عوامی مالیات کو مضبوط بنائے گا اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔‘ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بھی ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے بینک کے بورڈ کے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی منظور ی دے دی ہے

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments