International

عازمین حج کو متاثر کرنے والی کسی بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے: سعودی عرب

عازمین حج کو متاثر کرنے والی کسی بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے: سعودی عرب

سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ سعودی عرب حجاج کرام کو متاثر کرنے والی کسی بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کسی بھی غیر مجاز عازم حج کو حجاج کی راحت میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ سلمان الدوسری نے کہا کہ حج کا موجودہ نظام حجاج کی خدمت کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ حج سیزن ریاست کا مکمل تعاون اور ویژن 2030 کا ایک زندہ نمونہ پیش کرے گا۔ حج کے سیزن کے دوران "ضیوف الرحمان" کی حفاظت ہمارا اولین اور آخری ہدف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے حجاج کی تعداد 10 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments