سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیا جائے گا، تاہم سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ذوالحج کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے۔ متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ابوظبی میں چاند دوربین کے ذریعے دیکھا جاسکے گا، عمان، فلسطین کے شہر القدس اور قاہرہ میں چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عیدالاضحیٰ سے متعلق حکم جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کا شہریوں کو کہنا تھا کہ وہ منگل 29 ذوالقعد کو چاند دیکھیں۔ رپورٹس کے مطابق اگر 27 مئی کو چاند نظر آیا تو ذوالحج کا آغاز 28 مئی سے ہوجائے گا اور اس صورت میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔ اگر منگل کو چاند نظر نہیں آیا تو یکم ذوالحج جمعرات کو ہوگا اورعیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دے دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔
Source: social media
ہارورڈ میں غیر ملکی طلباء پر ٹرمپ کی پابندی: جج کی جانب سے عارضی معطلی
نیوزی لینڈ: پارلیمنٹ میں ہاکا کرنے والے 3 ماوری ارکان معطل
زمبابوے میں 50 ہاتھیوں کے شکار کی منظوری، گوشت عوام میں تقسیم ہوگا
حجاج کرام طوافِ زیارت ادا کر رہے ہیں ... مسجد حرام کے تمام گوشے بھر گئے
غزہ کی پٹی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ... ایک زخمی فوجی اغوا کرنے کی کوشش
چیٹ جی پی ٹی یا محبوبہ؟ نوجوان سے پیار محبت کی باتیں، تصویر وائرل
نیوزی لینڈ: پارلیمنٹ میں ہاکا کرنے والے 3 ماوری ارکان معطل
عیدالاضحیٰ کے روز بھی اسرائیل کے حزب اللہ پر بیروت میں فضائی حملے، 20 سے زائد مقامات نشانہ
"مذاکرات ناکام ہونے سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کریں گے" . اسرائیل کی واشنگٹن کو یقین دہانی
حجاج کرام کی منیٰ میں جمرہ کبریٰ کی ادائیگی، مناسک حج کے اہم مرحلے کا آغاز
سعودی عرب سمیت دیگر عرب اور متحدہ عرب امارات, یورپی ممالک میں میں نمازِعیدالاضحیٰ کے اجتماعات
ایلون مسک اور ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی، سخت الزامات
جاپان کے آئی اسپیس نے چاند پر لینڈنگ کی ناکامی کی تصدیق کی
حماس کے مخالفین کو مسلح کیا، نیتن یاہو نے اعتراف کرلیا