اسرائیل کی ایک سخت گیر مذہبی جماعت نے بدھ کے روز ملک میں فوجی سروس لازمی بنانے کے منصوبے کے خلاف بطور احتجاج حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، جس کے نتیجے میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ متحدہ "یہودیہ التوراہ" نامی اتحاد سے تعلق رکھنے والے سرکردہ مذہبی رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ اس مجوزہ قانون سازی کی مخالفت کرتے ہیں جس کے تحت مذہبی یہودی مردوں کو بھی اسرائیلی فوج میں جبری بھرتی کیا جائے گا۔ اسی مخالفت کی بنیاد پر انہوں نے حکومت سے اپنی حمایت واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ جماعت جو کہ انتہائی مذہبی حریدی یہودی برادری کی نمائندہ ہے، اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں 120 میں سے سات نشستوں پر فائز ہے۔ نیتن یاہو کی موجودہ دائیں بازو کی مذہبی حکومت کے پاس اس وقت 68 نشستیں ہیں۔ "یہودیہ التوراۃ" کے انخلا کے بعد حکومتی اکثریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے مزید حریدی افراد کو بھرتی کے نوٹس بھیجے جانے کے بعد مذہبی اور سیکولر حلقوں کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب متعدد اپوزیشن جماعتیں آئندہ ہفتے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی کوشش کرسکتی ہیں۔ تازہ عوامی سروے کے مطابق اگر انتخابات اکتوبر میں ہوئے تو بنجمن نیتن یاہو ان میں شکست کھا سکتے ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ سخت مذہبی یہودی مردوں کو دہائیوں سے لازمی فوجی سروس سے استثنیٰ حاصل تھا مگر گزشتہ سال یہ استثنیٰ ختم ہوگیا۔ موجودہ حکومت اس مخصوص رعایت کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی نیا قانون بنانے میں ناکام رہی ہے۔ اسرائیل کی سپریم کورٹ نے 2024ء کی گرمیوں میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ اب سخت مذہبی یہودیوں کو بھی فوجی خدمات انجام دینا ہوں گی۔ زیادہ تر حریدی یہودیوں کا ماننا ہے کہ فوجی سروس ان کے مذہبی طرزِ زندگی کے لیے خطرہ ہے، خصوصاً اس وجہ سے کہ اسرائیلی فوج میں مرد اور خواتین ایک ساتھ خدمات انجام دیتے ہیں۔
Source: social media
ہارورڈ میں غیر ملکی طلباء پر ٹرمپ کی پابندی: جج کی جانب سے عارضی معطلی
نیوزی لینڈ: پارلیمنٹ میں ہاکا کرنے والے 3 ماوری ارکان معطل
زمبابوے میں 50 ہاتھیوں کے شکار کی منظوری، گوشت عوام میں تقسیم ہوگا
حجاج کرام طوافِ زیارت ادا کر رہے ہیں ... مسجد حرام کے تمام گوشے بھر گئے
غزہ کی پٹی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ... ایک زخمی فوجی اغوا کرنے کی کوشش
چیٹ جی پی ٹی یا محبوبہ؟ نوجوان سے پیار محبت کی باتیں، تصویر وائرل
نیوزی لینڈ: پارلیمنٹ میں ہاکا کرنے والے 3 ماوری ارکان معطل
عیدالاضحیٰ کے روز بھی اسرائیل کے حزب اللہ پر بیروت میں فضائی حملے، 20 سے زائد مقامات نشانہ
"مذاکرات ناکام ہونے سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کریں گے" . اسرائیل کی واشنگٹن کو یقین دہانی
حجاج کرام کی منیٰ میں جمرہ کبریٰ کی ادائیگی، مناسک حج کے اہم مرحلے کا آغاز
سعودی عرب سمیت دیگر عرب اور متحدہ عرب امارات, یورپی ممالک میں میں نمازِعیدالاضحیٰ کے اجتماعات
ایلون مسک اور ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی، سخت الزامات
جاپان کے آئی اسپیس نے چاند پر لینڈنگ کی ناکامی کی تصدیق کی
حماس کے مخالفین کو مسلح کیا، نیتن یاہو نے اعتراف کرلیا