ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے بدھ کے روز امریکہ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں ایران کو یورینیئم افزودگی روکنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا 'جوہری معاہدے کے لیے امریکی تجویز ایران کے قومی مفاد کے خلاف ہے۔ اس لیے ہم یورینیئم افزودگی کا سلسلہ معطل نہیں کریں گے۔' امریکہ و ایران کے درمیان ماہ اپریل سے جاری مذاکرات میں ایران کے یورینیئم افزودہ کرنے کے عمل پر غیر معمولی بحث جاری ہے اور ایک جوہری معاہدے میں اب تک کی یہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اٹلی و اومان میں 5 مذاکراتی دور ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد امریکہ نے بھی اس امید کا زیادہ اظہار کرنا شروع کر دیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک بار پھر جوہری معاہدہ ممکن ہے۔ تاہم امریکی صدر ٹرمپ ایران کو یورینیئم افزودگی کی اجازت دینے کو تیار نہیں ہیں۔ بدھ کے روز ایرانی سپریم لیڈر نے کہا یورینیئم کی افزودگی اب بھی ایرانی جوہری پروگرام میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ یاد رہے پیر کے روز بھی ایرانی سفارتکار نے امریکہ کی اس تجویز کو مسترد کیا تھا کہ یورینیئم کی افزودگی معطل کر دی جائے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ پُرامن مقاصد کے لیے اپنا جوہری پروگرام جاری رکھے گا۔ تاکہ ٹیکنالوجی کا جوہری استعمال اپنی پر امن ضرورتوں کے لیے کرتا رہے۔ جبکہ مغربی طاقتوں کا کہنا ہے کہا ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Source: social media
ہارورڈ میں غیر ملکی طلباء پر ٹرمپ کی پابندی: جج کی جانب سے عارضی معطلی
نیوزی لینڈ: پارلیمنٹ میں ہاکا کرنے والے 3 ماوری ارکان معطل
زمبابوے میں 50 ہاتھیوں کے شکار کی منظوری، گوشت عوام میں تقسیم ہوگا
حجاج کرام طوافِ زیارت ادا کر رہے ہیں ... مسجد حرام کے تمام گوشے بھر گئے
لبنان کے ایک قصبے میں ہنگامہ: حزب اللہ کا رکن اسرائیل کے ساتھ تعاون کرتے پکڑا گیا
استنبول: روس یوکرین امن مذاکرات کا دوسرا دور، شدید زخمی اور نوجوان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
ایلون مسک اور ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی، سخت الزامات
حج میں ’’ ہیٹ سٹریس ‘‘ کے واقعات میں 90 فیصد کمی
حماس کی غزہ جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر
عیدالاضحیٰ کے روز بھی اسرائیل کے حزب اللہ پر بیروت میں فضائی حملے، 20 سے زائد مقامات نشانہ
"مذاکرات ناکام ہونے سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کریں گے" . اسرائیل کی واشنگٹن کو یقین دہانی
حجاج کرام کی منیٰ میں جمرہ کبریٰ کی ادائیگی، مناسک حج کے اہم مرحلے کا آغاز
سعودی عرب سمیت دیگر عرب اور متحدہ عرب امارات, یورپی ممالک میں میں نمازِعیدالاضحیٰ کے اجتماعات
زمبابوے میں 50 ہاتھیوں کے شکار کی منظوری، گوشت عوام میں تقسیم ہوگا