International

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 دہشت گرد ہلاک، پاکستانی فوج

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 دہشت گرد ہلاک، پاکستانی فوج

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 2 اور 3 جون کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کامیاب آپریشن کیا۔ بیان کے مطابق اس علاقے میں انڈین پراکسی گروہ ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments