فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے طیارے سے اترتے ہوئے اہلیہ کا مبینہ تھپڑ کھانے کی وائرل ویڈیو پر بیان سامنے آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر نے اپنی اہلیہ بریجیت میکرون کے ساتھ جھگڑے کی تردید کردی، ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ بیوی کی طرف سے دھکا دینے والی ویڈیو دراصل محض مذاق تھا، ویڈیو کو کچھ لوگوں نے غلط رنگ دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا اہلیہ کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں مذاق کر رہا تھا لیکن ویڈیو کی غلط تشریح کی گئی جیسے کوئی بڑی آفت یا تباہی آگئی ہو، انہوں نے کہا کہ اب اس واقعے کو مزید ہوا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بظاہر وہ انہیں جہاز سے اترتے وقت چہرے پر دھکا دیتی نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو ایسوسی ایٹڈ پریس کے کیمرہ مین نے ویتنام کے شہر ہنوئی میں میکرون کے دورے کے موقع پر بنائی تھی، جس میں صدر جہاز کے دروازے پر آتے ہیں اور بریجیت کا ہاتھ بظاہر ان کے چہرے کو چھوتا ہے، جس پر وہ ایک قدم پیچھے ہٹ جاتے ہیں، پھر سنبھل کر ہاتھ ہلاتے ہیں۔ ویڈیو میں بریجیت کا چہرہ نظر نہیں آ رہا تاہم بعد ازاں میکرون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سب مذاق میں ہوا جیسا کہ وہ اکثر کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سال2007 میں اپنے ہائی اسکول کی ٹیچر بریجیٹ سے محبت کی شادی کی تھی۔
Source: social media
ہارورڈ میں غیر ملکی طلباء پر ٹرمپ کی پابندی: جج کی جانب سے عارضی معطلی
نیوزی لینڈ: پارلیمنٹ میں ہاکا کرنے والے 3 ماوری ارکان معطل
زمبابوے میں 50 ہاتھیوں کے شکار کی منظوری، گوشت عوام میں تقسیم ہوگا
حجاج کرام طوافِ زیارت ادا کر رہے ہیں ... مسجد حرام کے تمام گوشے بھر گئے
غزہ کی پٹی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ... ایک زخمی فوجی اغوا کرنے کی کوشش
چیٹ جی پی ٹی یا محبوبہ؟ نوجوان سے پیار محبت کی باتیں، تصویر وائرل
زمبابوے میں 50 ہاتھیوں کے شکار کی منظوری، گوشت عوام میں تقسیم ہوگا
"مذاکرات ناکام ہونے سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کریں گے" . اسرائیل کی واشنگٹن کو یقین دہانی
حجاج کرام کی منیٰ میں جمرہ کبریٰ کی ادائیگی، مناسک حج کے اہم مرحلے کا آغاز
سعودی عرب سمیت دیگر عرب اور متحدہ عرب امارات, یورپی ممالک میں میں نمازِعیدالاضحیٰ کے اجتماعات