امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے چینی ہم منصب ژی جن پنگ سخت ہیں اور "ان کے ساتھ معاہدہ کرنا انتہائی مشکل” ہے۔ انہوں نے چین پر محصولات اور تجارتی پابندیوں کو واپس لینے کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ ٹرمپ نے بدھ کے روز اپنے ٹرتھ سوشل آن لائن پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران کہا کہ "میں چین کے صدر شی کو پسند کرتا ہوں اور ہمیشہ کروں گا لیکن وہ بہت سخت ہیں، اور ان کے ساتھ معاہدہ کرنا انتہائی مشکل ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے معاہدے کی کئی شقوں کی خلاف ورزی کی ہے، ہواوے چپس پر پابندی اور طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔ مئی کے معاہدے میں فریقین نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کیا تھا لیکن امریکا چین تجارتی کشیدگی سےعالمی منڈی میں بےیقینی بڑھ گئی ہے۔ پیر کے روز، وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا تھا کہ بڑے تجارتی مسائل کے درمیان گزشتہ ماہ کے ٹیرف معاہدے پر اختلافات کو دور کرنے کے لیے ٹرمپ ژی جن پنگ سے بات کریں گے۔ مئی میں، امریکی اور چینی مذاکرات کاروں نے جنیوا میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت چین سے آنے والی اشیا پر امریکی محصولات کو 145 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کر دیا گیا تھا۔ اس کے بدلے چین نے امریکی اشیا پر محصولات کو 125 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا تھا۔
Source: social media
ہارورڈ میں غیر ملکی طلباء پر ٹرمپ کی پابندی: جج کی جانب سے عارضی معطلی
نیوزی لینڈ: پارلیمنٹ میں ہاکا کرنے والے 3 ماوری ارکان معطل
زمبابوے میں 50 ہاتھیوں کے شکار کی منظوری، گوشت عوام میں تقسیم ہوگا
حجاج کرام طوافِ زیارت ادا کر رہے ہیں ... مسجد حرام کے تمام گوشے بھر گئے
غزہ کی پٹی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ... ایک زخمی فوجی اغوا کرنے کی کوشش
چیٹ جی پی ٹی یا محبوبہ؟ نوجوان سے پیار محبت کی باتیں، تصویر وائرل
زمبابوے میں 50 ہاتھیوں کے شکار کی منظوری، گوشت عوام میں تقسیم ہوگا
"مذاکرات ناکام ہونے سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کریں گے" . اسرائیل کی واشنگٹن کو یقین دہانی
حجاج کرام کی منیٰ میں جمرہ کبریٰ کی ادائیگی، مناسک حج کے اہم مرحلے کا آغاز
سعودی عرب سمیت دیگر عرب اور متحدہ عرب امارات, یورپی ممالک میں میں نمازِعیدالاضحیٰ کے اجتماعات