وادی منیٰ کی عارضی خیمہ بستی لاکھوں فرزندانِ اسلام کی لبیک کی صداؤں سے گونجنے لگی۔ آج حجاج سارا دن منیٰ کی خیمہ بستی میں گزاریں گے جہاں وہ پانچوں وقت کی نماز ادا کرنے کے بعد رات گئے حج کے رکنِ اعظم کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات روانہ ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حج 1446 ہجری بمطابق 2025 کا آغاز ہو چکا ہے۔ امسال ’یسروطمانينة‘ (آسانی و اطمینان) کے سلوگن سے حج سیزن کا آغاز کیا جس کا مقصد حجاج کرام کو ہر طرح سے آرام و سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی قسم کی دشواری کے بغیر فریضہ حج ادا کریں۔ حج انتظامات کے بارے میں حجاج کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے مثالی انتظامات کیے ہیں۔ دیارِ مقدس کے سفر کے آغاز سے لے کر ارضِ حرمین میں پہنچنے تک ہمیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تمام مراحل انتہائی خوبصورتی اور اطمینان کے ساتھ مکمل ہوئے۔ ایک اور عازم حج کا کہنا تھا کہ جس طرح پچھلی بار انتظامات مثالی کیے گئے تھے انہیں دیکھتے ہوئے یہی کہا جاسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وادی منیٰ جانے والے راستوں پر حج سکیورٹی فورسز کی جانب سے چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں سے کسی کو بھی حج پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ میں جانے کی اجازت نہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں کو خصوصی ڈیوائسسز دی گئی ہیں جن کے ذریعے وہ مشاعر میں آنے والوں کے پرمٹ کو چیک کرتے ہیں۔ حج سیزن کے آغاز سے ہی وزارتِ داخلہ نے ’لاحج بلا تصریح‘ یعنی ’پرمٹ کے بغیر حج نہیں‘ کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ازدحام پر قابو پانا اور قانونی طور پر حج کرنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔
Source: social media
غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر امریکی ویٹو کے بعد سلامتی کونسل میں غصے کی لہر
غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن نے امدادی مراکز کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا
شاہ سلمان کی نیابت ... سعودی ولی عہد حج کے انتظامات کی نگرانی کے لیے منیٰ پہنچ گئے
ایک باوقار یونیورسٹی کا غزہ میں جنگ کے باعث اسرائیل سے نارمل تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ
امریکی ' ایم آئی ٹی' : بھارتی اسٹوڈنٹ میگھا ویموری کا فلسطین پر بات کرنا جرم بن گیا
امریکہ نے ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں، سات دیگر ممالک پر بھی سختی
ایک باوقار یونیورسٹی کا غزہ میں جنگ کے باعث اسرائیل سے نارمل تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ
شاہ سلمان کی نیابت ... سعودی ولی عہد حج کے انتظامات کی نگرانی کے لیے منیٰ پہنچ گئے
غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن نے امدادی مراکز کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا
اسرائیلی فوج کا غزہ میں خصوصی آپریشن میں دو اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں بازیاب کرانے کا دعوی
تعلیم کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کرتے ہیں: چین کا ہارورڈ سے متعلق اقدامات پر ردعمل
لاکھوں حجاج میدان عرفات میں جمع، مسجد نمرہ سے خطبۂ حج دیا گیا
سابق وزیر دفاع اور آرمی چیف کے بارے میں لیک ہونے والی آڈیو نے بنجمن نیتن یاھو کو کٹہرے میں
شملہ معاہدہ ختم، پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان، کہا، کشمیر کو اب بین الاقوامی سطح پر ہینڈل کیا جائے گا