لندن،3 جون:)لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو مجرم قرار دے دیا گیا، اس فیصلے کو ناقدین نے منسوخ شدہ توہین مذہب کے قانون کی بحالی قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں اداروں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کی رپورٹس کے مطابق لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت نے فروری میں لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کے الزام میں ملزم پر 240 پاؤنڈ (325 ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا ۔ ملزم کے وکیل نے دلیل دی تھی کہ یہ مقدمہ توہین مذہب کے اس قانون کو واپس لانے کی کوشش کے مترادف ہے جو انگلینڈ میں 2008 میں منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ ترک حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور جب ہاتھ میں پکڑی کتاب کو لہرا رہے تھے، تو اس دوران ایک شخص نے چاقو سے ان پر حملہ کیا اور انہیں لاتیں ماریں۔ جج جان میک گاروا نے کہا کہ اگرچہ کسی مذہبی کتاب کو جلانا کچھ لوگوں کے لیے جارحانہ ہے لیکن ضروری نہیں کہ یہ بدنظمی میں آتا ہو۔ جج نے کہا کہ ان کے اس عمل کو بدنظمی، ان کے عمل کے وقت اور مقام کے علاوہ ان کی بدزبانی نے بنایا جب کہ انہیں ’گالی‘ دینے اور اپنے عمل کو اسلام سے جوڑنے کی ضرورت نہیں تھی۔ جج نے کہا کہ جہاں آپ نے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کیا، آپ کے اقدامات انتہائی اشتعال انگیز تھے اور آپ نے بدزمانی بھی کی جو جزوی طور پر مذہب کے پیروکاروں سے نفرت کی وجہ سے تھی۔ ریاستی پراسیکیوٹرز نے اصرار کیا کہ ’عوام میں ان کے بدنظمی پر مبنی رویے‘ کے لیے پراسیکیوٹ کیا جا رہا تھا۔
Source: uni urdu news service
شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 دہشت گرد ہلاک، پاکستانی فوج
’چینی صدر کو پسند کرتا ہوں لیکن وہ بہت سخت ہیں، ان سے ڈیل کرنا مشکل ہے‘
نیتن یاہو کی حکومت پر بحران کے بادل، اتحادی جماعت کا فوجی بھرتی پر اختلاف کے باعث علیحدگی
خامنہ ای: امریکی تجاویز ہمارے مفادات کے خلاف ہیں، یورینیم افزودگی معطل نہیں کریں گے
تمام کپٹاگون مینوفیکچرنگ فیکٹریاں ختم کردی ہیں: شامی وزیر داخلہ کا اعلان
لبیک اللھم لبیک کی روح پرور صدائیں، حجاج آج کا دن منیٰ کی خیمہ بستی میں گزاریں گے
ایک باوقار یونیورسٹی کا غزہ میں جنگ کے باعث اسرائیل سے نارمل تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ
ایک ملین سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ٹرمپ نے مجھے ایران سے متعلق نیتن یاہو سے کھلی بات چیت کے لیے بھیجا تھا: امریکی وزیر
اسرائیلی عہدیدار نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حماس کی تجویز مسترد کردی
فلسطین کو تسلیم کرنے کی صورت میں اسرائیل کی یورپ کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی دھمکی
سعودی عرب میں ذوالحج کے چاند سے متعلق ماہر فلکیات کی اہم پیش گوئی
عازمین حج کو متاثر کرنے والی کسی بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے: سعودی عرب
ہم مذاق کر رہے تھے، اسے جغرافیائی جنگ میں بدل دیا گیا: میکرون کا بیوی کے تھپڑ پر تبصرہ