International

شامی صدر احمد الشرع کی ستمبر میں امریکہ آمد متوقع، اقوامِ متحدہ میں تاریخی خطاب کریں گے

شامی صدر احمد الشرع کی ستمبر میں امریکہ آمد متوقع، اقوامِ متحدہ میں تاریخی خطاب کریں گے

کسی شامی صدر کا 60 برس بعد اقوامِ متحدہ میں پہلا خطاب، امریکہ نے شام پر عائد بعض پابندیاں بھی معطل کر دیں دمشق سے نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل "سوریا ٹی وی" نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی صدر احمد الشرع ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر احمد الشرع اس دورے کے دوران مختلف امور کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ خطاب کسی شامی صدر کی جانب سے گذشتہ 60 برسوں میں اقوامِ متحدہ میں پہلا خطاب ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس 14 مئی کو ریاض میں صدر احمد الشرع سے ملاقات کی تھی، جو دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ 25 برس میں پہلا سربراہی اجلاس تھا۔ صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ امریکہ، شام پر عائد ان اقتصادی پابندیوں کو بتدریج ختم کرنے کا عمل شروع کرے گا، جو ماضی میں حافظ الاسد اور ان کے صاحبزادے بشار الاسد کے دورِ حکومت میں عائد کی گئی تھیں۔ شامی صدر احمد الشرع نے اس موقع پر کہا تھا کہ "شام ہمیشہ اپنے عرب بھائیوں کے لیے کھلا رہے گا۔" بعد ازاں امریکی محکمہ خزانہ نے ایک عام لائسنس جاری کیا، جس کے تحت ان اقتصادی سرگرمیوں کی باضابطہ اجازت دی گئی ہے جو اس سے قبل شام کے حوالے سے ممنوع تھیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں "شامی ایئرلائن"، "سیٹرول آئل کمپنی"، شامی مرکزی بینک، اور متعدد دیگر تیل و گیس کمپنیوں اور اداروں پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز" کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو رو بیو نے بھی ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت شام پر عائد بعض پابندیاں 180 دن کے لیے معطل کر دی گئی ہیں، تاکہ ملک میں استحکام کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments