امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ مار اے لاگو میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 23 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا، نوجوان نے حیران کن طور پر دعویٰ کیا کہ وہ ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا، جب انتھونی تھامس ریئز نامی شخص نے مار اے لاگو کی بیرونی دیوار پھلانگی جس سے سیکیورٹی الارم بج اٹھا، واقعے کے فوراً بعد سیکرٹ سروس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق اس نے بتایا کہ وہ ٹرمپ کی 18 سالہ پوتی کائی ٹرمپ سے شادی کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ پولیس نے ملزم پر خلافِ قانون داخلے کا مقدمہ درج کیا ہے، ضمانت کی رقم 50 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی نے دادا سے اپنے تعلقات بتا دیے عدالت نے ریئز کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ، کائی ٹرمپ یا ان کے کسی بھی خاندان کے فرد سے کوئی رابطہ نہ کرے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ریئز ٹیکساس کے شہر ارونگ میں پیدا ہوا اور ایک کیشیئر کی حیثیت سے کام کرتا ہے، یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ اسی شخص نے گزشتہ برس نیو ایئرز ایو پر بھی مار اے لاگو میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹ سروس کے ترجمان کے مطابق واقعے کے وقت ٹرمپ یا ان کے اہل خانہ میں سے کوئی بھی شخص مار اے لاگو میں موجود نہیں تھا۔ کائی ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور وینیسا ٹرمپ کی بیٹی ہیں، وہ یونیورسٹی آف میامی کی نمائندگی کرتے ہوئے گالف کے کھیل میں ایک نمایاں ابھرتا ہوا نام ہیں اور مستقبل کی یونیورسٹی گالف اسٹار سمجھی جاتی ہیں۔
Source: social media
غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر امریکی ویٹو کے بعد سلامتی کونسل میں غصے کی لہر
غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن نے امدادی مراکز کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا
شاہ سلمان کی نیابت ... سعودی ولی عہد حج کے انتظامات کی نگرانی کے لیے منیٰ پہنچ گئے
ایک باوقار یونیورسٹی کا غزہ میں جنگ کے باعث اسرائیل سے نارمل تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ
امریکی ' ایم آئی ٹی' : بھارتی اسٹوڈنٹ میگھا ویموری کا فلسطین پر بات کرنا جرم بن گیا
امریکہ نے ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں، سات دیگر ممالک پر بھی سختی
ایک باوقار یونیورسٹی کا غزہ میں جنگ کے باعث اسرائیل سے نارمل تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ
شاہ سلمان کی نیابت ... سعودی ولی عہد حج کے انتظامات کی نگرانی کے لیے منیٰ پہنچ گئے
غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن نے امدادی مراکز کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا
اسرائیلی فوج کا غزہ میں خصوصی آپریشن میں دو اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں بازیاب کرانے کا دعوی
تعلیم کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کرتے ہیں: چین کا ہارورڈ سے متعلق اقدامات پر ردعمل
لاکھوں حجاج میدان عرفات میں جمع، مسجد نمرہ سے خطبۂ حج دیا گیا
سابق وزیر دفاع اور آرمی چیف کے بارے میں لیک ہونے والی آڈیو نے بنجمن نیتن یاھو کو کٹہرے میں
شملہ معاہدہ ختم، پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان، کہا، کشمیر کو اب بین الاقوامی سطح پر ہینڈل کیا جائے گا