حجاج کرام نے حج کی نیت کرلی، مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، لاکھوں عازمین وادی منی پہنچنا شروع ہوگئے۔ عازمین حج اپنی رہائش گاہوں سے منیٰ کیلئے روانہ ہوگئے، جہاں وہ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے۔ مناسک حج میں عازمین نو ذوالحج نماز فجر کے بعد حج کے رکن اعظم وقوف کیلئے میدان عرفات پہنچیں گے۔ نو ذوالحج کو خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کریں گے اور غروب آفتاب تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔ اذان مغرب کے بعد حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشا کی نمازیں ملا کر پڑھیں گے اور رمی کیلئے کنکریاں جمع کریں گے۔ حجاج کرام دس ذوالحج کو وقوف مزدلفہ کے بعد رمی کیلئے جمرات روانہ ہوں گے۔ جمرات پر شیطان کوکنکریاں مارنے کے بعد حجاج قربانی کریں گے اور اس کے ساتھ ہی عازمین کا فریضہ حج مکمل ہو جائے گا۔ جس کے بعد عازمین اپنا سر منڈوا کر احرام کھول کر عام لباس پہنیں گے جب کہ خواتین اپنے چوتھائی سر کے بالوں کا انگلی کی ایک پور برابر بال کٹوائیں گی۔
Source: social media
غزہ میں امدادی مراکز پر فلسطینیوں کا قتل محض اتفاقیہ نہیں:اقوام متحدہ
سابق وزیر دفاع اور آرمی چیف کے بارے میں لیک ہونے والی آڈیو نے بنجمن نیتن یاھو کو کٹہرے میں
شملہ معاہدہ ختم، پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان، کہا، کشمیر کو اب بین الاقوامی سطح پر ہینڈل کیا جائے گا
تل ابیب نے غزہ میں ملیشیاؤں کو ہتھیار فراہم کیے : سابق اسرائیلی وزیر دفاع کا الزام
لاکھوں حجاج میدان عرفات میں جمع، مسجد نمرہ سے خطبۂ حج دیا گیا
پاک ۔ بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا: پاکستانی دفتر خارجہ
"مذاکرات ناکام ہونے سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کریں گے" . اسرائیل کی واشنگٹن کو یقین دہانی
یورو کرنسی اپنانے کا اعلان، بلغاریہ کی پارلیمنٹ میدانِ جنگ بن گئی
ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ دینے والی 4 خواتین ججز پر پابندیاں عائد کر دیں
حج میں ’’ ہیٹ سٹریس ‘‘ کے واقعات میں 90 فیصد کمی
حماس کی غزہ جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر
عیدالاضحیٰ کے روز بھی اسرائیل کے حزب اللہ پر بیروت میں فضائی حملے، 20 سے زائد مقامات نشانہ
ایلون مسک اور ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی، سخت الزامات
حماس کے مخالفین کو مسلح کیا، نیتن یاہو نے اعتراف کرلیا