International

بجٹ بل پر ایلون مسک کی تنقید سے مایوسی ہوئی ہے، معلوم نہیں اب ہمارے تعلقات اچھے رہیں گے یا نہیں: ٹرمپ

بجٹ بل پر ایلون مسک کی تنقید سے مایوسی ہوئی ہے، معلوم نہیں اب ہمارے تعلقات اچھے رہیں گے یا نہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے وہ اپنے سابق اتحادی ایلون مسک کی جانب سے بجٹ بل پر تنقید سے ’بہت حیران‘ اور ’مایوس‘ ہیں۔ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایلون اور میرے درمیان بہت اچھے تعلقات تھے۔ میں نہیں جانتا کہ ہم اب رہیں گے یا نہیں۔‘ ٹیکسوں میں کمی اور سرکاری اخراجات میں کمی کی تجاویز کے خلاف ایلون مسک کی لابنگ کی کوششوں پر یہ صدر کی سب سے براہ راست تنقید تھی۔ ایکس پر ایلون مسک نے اس پر مزید کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ بل ’سور کے گوشت‘ سے بھرا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فضول سرکاری اخراجات پر مبنی ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ ’یا تو آپ کو بڑا اور بدصورت بل ملے یا ایک پتلا اور خوبصورت بل۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments