International

ایرانی وزیر خارجہ کی حسن نصراللہ کی قبر پر حاضری

ایرانی وزیر خارجہ کی حسن نصراللہ کی قبر پر حاضری

ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان میں حزب اللہ کے شہید رہنما نصر اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لبنان کے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ستمبر میں بیروت پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حسن نصر اللہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ حزب اللہ سے وابستہ المنار ٹی وی نے عراقچی کے حوالے سے کہا کہ صیہونی وجود کی شکست ناگزیر ہے اور نصر اللہ کی شہادت اس فتح کی ضمانت دے گی۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید رہنما کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں سے اکثر سیاہ لباس میں ملبوس، حسن نصر اللہ کی تصاویر اور جھنڈے لہراتے ہوئے نظر آئے۔ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک تنظیم سے منسلک اور سربراہی کرنے والے حسن نصراللّٰہ کی شہادت سے حزب اللہ کو شدید دھچکا پہنچا۔ حزب اللہ کئی دہائیوں سے ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اسے طویل عرصے سے ملک کی اکثریتی شیعہ مسلم کمیونٹی کی حمایت حاصل ہے۔ لبنان کے مختلف شہروں سے ہزاروں افراد بشمول خواتین اور بچے سخت سردی میں پیدل چل کر تقریب کے مقام پر پہنچے۔ یاد رہے کہ حسن نصراللّٰہ کو ایک بڑے اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments