International

حوثی جنگجوؤں کا تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

حوثی جنگجوؤں کا تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

حوثی جنگجوؤں نے تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے اسرائیل کی جانب داغا گیا میزائل روک لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک کے کچھ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔ حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری کا کہنا ہے کہ: ’یمنی مسلح افواج کی میزائل فورس نے یافا کے علاقے میں ایئرپورٹ کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی ’کامیابی سے مکمل ہوئی‘ اور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments