International

بڑی ایئر لائن نے اسرائیل کے لیے پروازیں اگست تک منسوخ کردیں

بڑی ایئر لائن نے اسرائیل کے لیے پروازیں اگست تک منسوخ کردیں

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر برٹش ایئرویز کا کہنا ہے کہ رواں سال اگست تک برطانیہ سے اُس کی کوئی بھی پرواز اسرائیل نہیں جائے گی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برٹش ایئرویز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے وسط میں برطانیہ کی بڑی فضائی کمپنی نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں اُس وقت معطل کی تھیں جب تل ابیب ایئرپورٹ کے قریب یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل گرا تھا۔ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے اس میزائل سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔ برٹش ایئرویز کے ترجمان کے مطابق ہم فضائی نقل وحمل کے حالات کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں اور 31 جولائی تک تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم زحمت کے لیے اپنے صارفین سے معذرت چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور یمن میں درندگی کا سلسلہ تاحال ہے، اسرائیلی افواج غزہ کے 77 فیصد حصے پر قابض ہوچکی ہیں۔ انکلیو کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج اب غزہ کی پٹی کے کل جغرافیائی رقبے کے 77 فیصد پر کنٹرول رکھتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ براہ راست زمینی دراندازی اور رہائشی اور شہری علاقوں میں قابض افواج کی تعیناتی اور بھاری گولہ باری کے ذریعے قبضہ کیا گیا ہیجو فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں، علاقوں، زمینوں اور املاک تک رسائی سے روکتا ہے، یا غیر منصفانہ جبری بے دخلی کی پالیسیوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ دفتر نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی توسیع کو روکنے کے لیے کارروائی کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ‘مسلسل نسل کشی، نسلی تطہیر، استعمار، جارحیت اور غزہ کی پٹی کی وسیع اکثریت پر قبضہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے طاقت کے ذریعے‘حتمی حل’مسلط کرنے کے لیے اسرائیلی سیاسی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments