International

سعودی عرب کے زیر صدارت"میڈرڈ اعلامیہ"، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اورامداد کی فراہمی کا مطالبہ

سعودی عرب کے زیر صدارت"میڈرڈ اعلامیہ"، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اورامداد کی فراہمی کا مطالبہ

غزہ کے حوالے سے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی طرف سے مقرر کردہ وزارتی کمیٹی کے ارکان نے ... غزہ کی پٹی پر عائد "محاصرے کے خاتمے اور تمام گزرگاہوں کو فوری اور بغیر کسی شرط کے کھولنے" کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی صدارت میں وزارتی کمیٹی کے ارکان شریک تھے۔ اجلاس میں قطر، فلسطین، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، اور ترکی کے نائب وزیر خارجہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے زور دیا کہ غزہ کے شہریوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے انسانی، امدادی اور طبی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال اور جنگ روکنے اور انسانی بحران کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ اس بین الاقوامی اعلیٰ سطحی کانفرنس کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی جو آئندہ جون میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں منعقد کی جائے گی۔ اس کا مقصد فلسطینی مسئلے کا پر امن حل اور دو ریاستی فارمولے پر عمل درآمد ہے۔ وزارتی کمیٹی کے ارکان نے اس بین الاقوامی اعلیٰ سطحی کانفرنس کی کامیابی کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے میدان میں واضح عہد و اقدامات اور ٹھوس تعاون ضروری ہے۔ ارکان نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کو نا گزیر قرار دیا، جو متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کی بنیاد پر ہو ... اور فلسطینی عوام کو 4 جون 1967ء کی سرحدوں کے مطابق اپنی خود مختار ریاست قائم کرنے کا حق دے، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ اس ضمن میں انھوں نے میڈرڈ گروپ اور یورپی ممالک کی جانب سے امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ کمیٹی کے ارکان نے قطر، مصر اور امریکا کی جانب سے جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے جاری ثالثی کوششوں کی کامیابی کی امید ظاہر کی اور محاصرے کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments