International

اسپین نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اینٹی ٹینک میزائل کا معاہدہ منسوخ کر دیا

اسپین نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اینٹی ٹینک میزائل کا معاہدہ منسوخ کر دیا

میڈرڈ: اسپین نے اینٹی ٹینک میزائل سسٹم کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ اینٹی ٹینک میزائل میڈرڈ میں ایک اسرائیلی کمپنی کے ذیلی ادارے کے ذریعے تیار کیا جانا ہے۔ اسپین کی وزارت دفاع نے کہا کہ، اس کا مقصد اسرائیلی فوجی ٹیکنالوجی سے دوری اختیار کرنا ہے۔ اس فیصلے سے 168 اسپایک LR2 اینٹی ٹینک میزائل سسٹم کے لائسنس پر اثر پڑے گا جس کی تخمینہ قیمت 285 ملین یورو ( 325 ملین امریکی ڈالرز) ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، یہ سسٹم اسپین میں اسرائیل کے رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے میڈرڈ میں قائم ذیلی ادارے پاپ ٹیکنو کے ذریعے تیار کیے گئے تھے۔ حکومتی ترجمان پیلر الیگریا نے صحافیوں کو بتایا، مقصد واضح ہے... اسرائیلی ٹیکنالوجی سے مکمل رابطہ منقطع کرنا۔ انھوں نے مزید کہا کہ، حکومت "منسوخی کے اثرات" کا مطالعہ کر رہی ہے۔ میڈرڈ کے مضافات میں واقع پاپ ٹیکنو نے ڈیل کی منسوخی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ واضح رہے اسپین نے ناروے اور آئرلینڈ کے ساتھ مل کر ایک مربوط کوشش میں مئی 2024 میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔ ایک ماہ بعد، اسپین پہلا یورپی ملک بن گیا جس نے اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت، بین الاقوامی عدالت انصاف سے، جنوبی افریقہ کے اس مقدمے میں شامل ہونے کی اجازت طلب کی جس میں اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگایا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments