International

ماکروں نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا

ماکروں نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں آئندہ ہفتے ہونے والا دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی اجلاس (کانفرنس) ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے یقین دلایا کہ یہ اجلاس "جلد از جلد منعقد کیا جائے گا"۔ ماکروں نے جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا "اگرچہ ہمیں یہ اجلاس بعض انتظامی اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کرنا پڑا ہے، مگر یہ جلد ہی منعقد ہو گا۔" انھوں نے زور دے کر کہا کہ اس سے دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے ہمارے عزم پر کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ فرانسیسی صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اپنے ارادے پر قائم ہیں، خواہ اسرائیل اس کی شدید مخالفت ہی کیوں نہ کرے۔ ماکروں نے کہا "جو بھی حالات ہوں، میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا پختہ ارادہ رکھتا ہوں۔" ان کے مطابق یہ ایک خود مختار فیصلہ ہے۔ ماکروں نے کہا کہ اس اعتراف کی بنیاد کچھ بنیادی شرائط پر ہے، جن میں غزہ میں حماس کا غیر مسلح ہونا اور فلسطینی ریاست کا غیر مسلح ہونا شامل ہے۔ ان کے مطابق "ہدف ایک ایسی غیر مسلح فلسطینی ریاست ہے جو اسرائیل کے وجود اور اس کے تحفظ کو تسلیم کرے، اور جسے استحکام کے لیے ایک بین الاقوامی مشن کی حمایت حاصل ہو۔" انھوں نے مزید کہا "یہ اسرائیل کے خطے میں انضمام کے لیے ایک بنیادی شرط ہے۔" فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا کہ "آنے والے دنوں میں، علاقائی رہنماؤں بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے تحت، ایک نئی تاریخ طے کی جائے گی۔" یاد رہے کہ یہ اجلاس بدھ کے روز نیویارک میں منعقد ہونا تھا، جس کی مشترکہ صدارت سعودی عرب اور فرانس کر رہے تھے۔ ماکروں نے اس بات پر زور دیا کہ "اس اجلاس کے نتیجے میں جو رفتار پیدا ہوئی ہے، اسے روکا نہیں جا سکتا۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments