اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل ہے۔ ویڈیو خطاب میں نیتن یاہو نے ایران پر فضائی حملوں کی دھمکی دی اور کہا کہ ایرانی رہنما اپنا بیگ پیک کررہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل رہی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل پر ایران کے مزید حملوں کا خوف ہے، دارالحکومت تل ابیب کے قریب فوجی اڈا اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ہیڈ کوارٹر خالی کرالیا گیا ہے۔ اسرائیلی عہدے دار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی سول اور عسکری قیادت زیر زمین محفوظ پناہ گاہوں میں چلی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات ایرانی جوابی حملوں میں اسرائیلی ایئر بیسز اور جوہری تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا کے مطابق حملوں میں تل ابیب کے قریب غیرقانونی یہودی بستی کو بھی تباہ کردیا گیا۔
Source: social media
ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا
اسرائیلی وزارتِ دفاع کی عمارت پر ایرانی میزائل گرنے پر اسرائیلی میڈیا خاموش
ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل فائر کر دیے، اسرائیلی فوج کا تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے دیزفل میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا
امریکا نے یوکرین سے بعض میزائل اور دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیا
اسرائیل کے ایران کے خلاف حملے جاری، اہم شخصیت پر قاتلانہ حملہ
ایران نے این پی ٹی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی
’یہ ایک انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے‘ اسرائیلی صدر
ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی
کرپٹو کوائنز کی فروخت، صدر ٹرمپ نے پانچ کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کمائے