وعدہ صادق سوم کے تحت کیے گئے ایرانی حملوں میں اسرائیل میں لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیل کا توانائی ڈھانچہ بھی میزائلوں اور ڈرونز سے ہدف بنایا گیا۔ 100 سے زائد بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے حیفہ کے معاشی مراکز بھی نشانہ بنے، ایرانی میڈیا کے مطابق حیفہ میں حملے سے ریفائنریز میں آگ لگ گئی، جبکہ شمالی علاقہ تمرا بھی میزائلوں کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ شمالی اسرائیل دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیل پر ہائبرڈ ڈرون میزائل بھی داغے گئے ہیں۔ تازہ اموات تامرا اور گلیلی میں ہوئیں۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آپریشن وعدہ صادق میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد7 اور زخمیوں کی تعداد 500 ہوگئی. ہفتے کی شب ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے دس طیارے بھی مار گرائے ہیں تاہم اسرائیلی حکام نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق خاتم الانبیا ائرڈیفنس بیس کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کے مختلف مقامات پر ایک گھنٹے کے دوران اسرائیل کے دس فوجی طیارے گرائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اسرائیل کے تین ایف تھرٹی فائیو طیارے مارگرائے ہیں اور ایک خاتون پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اسرائیل نے اس کی تردید کی تھی۔
Source: social media
اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے، سعودی ولی عہد
ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا
امریکا نے یوکرین سے بعض میزائل اور دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیا
اسرائیل کے ایران کے خلاف حملے جاری، اہم شخصیت پر قاتلانہ حملہ
ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل فائر کر دیے، اسرائیلی فوج کا تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے این پی ٹی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی
ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی کانپتے ہاتھ چھپانے کی کوشش، ویڈیو وائرل
ایرانی حملوں کا خوف، اسرائیل کے مختلف مقامات پر 2 امریکی ایئر ڈیفنس سسٹمز نصب
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا