کروئشیا کے وزیرِ خارجہ گورڈن گرلک ریڈمین نے کہا کہ تل ابیب پر ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل میں کروئشیا کے قونصلر اور ان کی اہلیہ معمولی زخمی ہو گئے۔ انہوں نے ایکس پر کہا، "میں اس خبر سے لرز گیا ہوں کہ ہمارے قونصل اور ان کی اہلیہ تل ابیب پر حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ وہ جس عمارت میں رہتے ہیں، اسے نشانہ بنایا گیا۔" انہوں نے مزید کہا، "میں نے ان سے بات کی اور خوش قسمتی سے ان کی چوٹیں معمولی ہیں اور انہیں جان کا خطرہ نہیں ہے۔" گرلک ریڈمین نے مزید کہا ہے کہ ان کی وزارت اسرائیل میں کروئشین سفارت خانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اپنے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ گرلک ریڈمین نے کہا، "ہم شہریوں اور سفارتی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم کشیدگی میں فوری کمی اور تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔" اسرائیل نے جمعہ کے روز ایران پر غیر معمولی حملوں میں ملک کے طول و عرض میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جن میں جوہری اور فوجی مقامات اور رہائشی عمارات شامل تھیں۔ ایران نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی پہلی لہر میں 78 افراد ہلاک اور 320 زخمی ہوئے۔ ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
Source: social media
اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں
جھکیں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے جارحیت کرنے والوں کو سزا دی جائے گی:مشیر خامنہ ای
روس اور چین کے صدور کا مشرق وسطی بارے فون پر تبادلہ خیال ،ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت
ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ جائیں: برطانوی وزیر اعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ
ٹرمپ ہماری جنگی میں مدد کر رہے ہیں اور فضائی حدود کا دفاع بھی امریکہ کے ذمے ہے:نیتن یاھو
ترکیہ نے جنگی تیاریاں تیز کر دیں، اسرائیلی طیاروں پر کڑی نظر
"خامنہ ای زندہ نہیں بچیں گے" ... اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی
اسرائیل میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، فضائیں ہمارے لیے کھلی ہیں: ایرانی پاسداران انقلاب کا دعوی
’اس سے پوری صورتحال غیر مستحکم ہو جائے گی‘: روس کا ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ مداخلت پر امریکہ کو انتباہ
اس آپریشن کے اختتام تک اسرائیل کو کوئی جوہری خطرہ نہیں رہے گا: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو
واشنگٹن کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جنگ میں مداخلت نہ کرے: ایرانی وزارت خارجہ
مشہد میں 18 اسرائیلی 'ایجنٹ' گرفتار.. ایرانیوں کے لیے موساد کی ویب سائٹ کا لنک
اسرائیل میں تباہی مچانے والا ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک؟
ایران کے تباہ کُن میزائلوں سے متعلق اسرائیلی فوج کا بڑا اعتراف