امریکی صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے عندیے کے بعد بین الاقوامی سطح رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ جمعرات کے روز ایک اہم رابطہ روسی و چینی صدور کے درمیان ہوا ۔ کریملن کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق فون پر ہونے والے اس اہم رابطے میں دونوں رہنماؤں صدر پیوٹن اور صدر شی نے ایران کے خلاف اسرائیل کے جارحانہ حملوں کی مذمت کی اور کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق کیا۔ کریملن کے معاون ہوری اوشاکوف نے دونوں ملکوں کے صدور کی بات چیت کے بارے میں رپورٹرز سے کہا دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی جارحانہ حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ انسانی اقدار کے بھی خلاف قرار دیا ہے۔ کریملن نے اس بارے میں مزید کہا' دونوں ملکوں روس اور چین کا اس بنیادی نکتے پر اتفاق ہے کہ موجودہ صورت حال کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام کا تنازعہ بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے۔' دونوں سربراہان نے زور دیا کہ مسئلے کا حل صرف اور صرف سیاسی اور سفارتی ذریعے سے ہی ممکن ہے۔ روس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بد ترین تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ یاد رہے اسرائیل نے ایران پر سات روز پہلے حملہ کیا تھا ۔ اس کے بعد دونوں طرف سے ایک دوسرے پر مسلسل بمباری اور میزائل حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔ روس نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس جنگ میں نہ کودے۔ روسی صدر پیوٹن اس سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ معاملات کو بات چیت سے طے کیا جائے۔ صدر پیوٹن نے اس سلسلے میں ثالثی کرانے کی بھی پیش کش کی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی فریق نے بھی یہ پیش کش قبول کرنے کا عندیہ نہیں دیا ہے۔ پیوٹن نے جمعرات کے روز اپنی پیش کش پر مبنی تجویز صدر شی کے ساتھ بات چیت کے دوران بھی دہرائی۔ چین کے صدر نے اس پیش کش کی حمایت کی ہے۔ دونوں اتحادیوں نے باہم قریبی رابطے اور مشاورت میں رہنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
Source: social media
اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں
جھکیں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے جارحیت کرنے والوں کو سزا دی جائے گی:مشیر خامنہ ای
روس اور چین کے صدور کا مشرق وسطی بارے فون پر تبادلہ خیال ،ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت
ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ جائیں: برطانوی وزیر اعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ
ٹرمپ ہماری جنگی میں مدد کر رہے ہیں اور فضائی حدود کا دفاع بھی امریکہ کے ذمے ہے:نیتن یاھو
ترکیہ نے جنگی تیاریاں تیز کر دیں، اسرائیلی طیاروں پر کڑی نظر
"خامنہ ای زندہ نہیں بچیں گے" ... اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی
اسرائیل میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، فضائیں ہمارے لیے کھلی ہیں: ایرانی پاسداران انقلاب کا دعوی
’اس سے پوری صورتحال غیر مستحکم ہو جائے گی‘: روس کا ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ مداخلت پر امریکہ کو انتباہ
اس آپریشن کے اختتام تک اسرائیل کو کوئی جوہری خطرہ نہیں رہے گا: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو
واشنگٹن کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جنگ میں مداخلت نہ کرے: ایرانی وزارت خارجہ
مشہد میں 18 اسرائیلی 'ایجنٹ' گرفتار.. ایرانیوں کے لیے موساد کی ویب سائٹ کا لنک
اسرائیل میں تباہی مچانے والا ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک؟
ایران کے تباہ کُن میزائلوں سے متعلق اسرائیلی فوج کا بڑا اعتراف