اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاھو نے جمعرات کو جنوبی اسرائیل کے شہر بئر السبع میں ایرانی میزائل حملوں کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایرانی جوہری خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بیان اس وقت دیا جب ایرانی میزائل حملے سوروکا ہسپتال کو نشانہ بنا چکے تھے۔ نیتن یاھو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "یہودی عوام اور اسرائیلی ریاست کا دوست" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ٹرمپ کے ہر اس فیصلے کی حمایت کرے گا جو وہ ایران کے خلاف جنگ میں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ "ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی ایرانی اہداف کے خلاف کارروائیوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں"۔ نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ "امریکا نہ صرف ہماری مدد کر رہا ہے بلکہ ہماری فضائی حدود کے دفاع میں بھی شریک ہے"۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی پائلٹ اسرائیلی طیاروں کے ساتھ فضائی مشن میں حصہ لے رہے ہیں"۔ بات ختم کرتے ہوئے نیتن یاھو نے ایک بار پھر ایرانی جوہری پروگرام کو اسرائیلی ریاست کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا اور کہا کہ "جنگوں میں صرف باتیں نہیں، بلکہ عملی اقدامات ہی اصل جواب ہوتے ہیں"۔ یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایران نے جمعرات کی صبح بئر السبع اور تل ابیب کے قریب واقع قصبوں رامات گان اور آزور پر میزائل داغے۔العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں 220 سے زائد اسرائیلی شہری زخمی ہوئے۔ دوسری جانب باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی اعلیٰ حکام آئندہ چند دنوں میں ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بلومبرگ نیوز کے مطابق ایسے منصوبے زیر غور ہیں جن پر آئندہ ہفتے کے آغاز میں عمل ہو سکتا ہے، تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صورتِ حال مسلسل بدل رہی ہے، اس لیے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
Source: social media
اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں
جھکیں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے جارحیت کرنے والوں کو سزا دی جائے گی:مشیر خامنہ ای
روس اور چین کے صدور کا مشرق وسطی بارے فون پر تبادلہ خیال ،ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت
ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ جائیں: برطانوی وزیر اعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ
ٹرمپ ہماری جنگی میں مدد کر رہے ہیں اور فضائی حدود کا دفاع بھی امریکہ کے ذمے ہے:نیتن یاھو
ترکیہ نے جنگی تیاریاں تیز کر دیں، اسرائیلی طیاروں پر کڑی نظر
"خامنہ ای زندہ نہیں بچیں گے" ... اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی
اسرائیل میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، فضائیں ہمارے لیے کھلی ہیں: ایرانی پاسداران انقلاب کا دعوی
’اس سے پوری صورتحال غیر مستحکم ہو جائے گی‘: روس کا ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ مداخلت پر امریکہ کو انتباہ
اس آپریشن کے اختتام تک اسرائیل کو کوئی جوہری خطرہ نہیں رہے گا: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو
واشنگٹن کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جنگ میں مداخلت نہ کرے: ایرانی وزارت خارجہ
مشہد میں 18 اسرائیلی 'ایجنٹ' گرفتار.. ایرانیوں کے لیے موساد کی ویب سائٹ کا لنک
اسرائیل میں تباہی مچانے والا ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک؟
ایران کے تباہ کُن میزائلوں سے متعلق اسرائیلی فوج کا بڑا اعتراف