اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس دوران امریکہ کے ممکنہ طور پر اس تنازع میں داخل ہونے کے خدشات کے ماحول میں، ایک ایرانی رکنِ پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ بہنام سعیدی نے کہا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آج جمعرات کے روز خبر رساں ایجنسی "مہر" سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر نہایت اہم سمندری گزرگاہ کو بند کرنا ایک ممکنہ آپشن کے طور پر زیر غور ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والے دیگر ممالک کی جارحیت کے جواب میں ایران کے پاس کئی راستے موجود ہیں، جنھیں وقت اور حالات کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جوابی کارروائیوں کا وقت، جگہ اور نوعیت ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے فیصلے سے طے کی جاتی ہے۔ تاہم انھوں نے واضح کیا کہ "آبنائے ہرمز کو بند کرنا ممکنہ راستوں میں شامل ہے"۔ بہنام نے گفتگو کے اختتام پر کہا "ہمارے دشمنوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ اگر ہمارے عوام کو دھمکایا گیا، تو ردعمل ضرور آئے گا ... فیصلہ کن اور تباہ کن۔" اسی تناظر میں سیاسی تجزیہ کار نظیر مجلی نے "العربیہ" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام "آخری گولی" ہو سکتا ہے، اگرچہ اس سے خود ایران کو بھی نقصان پہنچے گا۔ انھوں نے زور دیا کہ اگر واقعی ایسا ہوا تو یہ ایک "سنگین پیش رفت" ہو گی، خاص طور پر اس لیے کہ یہ ایسے ممالک کو بھی متاثر کرے گا جن کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں، جن میں چین بھی شامل ہے، جو تہران کا اہم اتحادی ہے ... کیوں کہ بیجنگ کی جانب جانے والی تیل کی کئی کھیپیں اسی آبنائے سے "خفیہ بیڑوں" کے ذریعے گزرتی ہیں۔ قبل ازیں متعدد مغربی رپورٹوں میں اشارہ دیا گیا تھا کہ ایران سمندری گزرگاہ میں ہزاروں بارودی سرنگیں پھیلا کر جہاز رانی کو یا تو روک سکتا ہے یا سست کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز ایک سمندری گزرگاہ ہے جو ایران کو سلطنتِ عمان سے جوڑتی ہے۔ اس کا داخلی و خارجی راستہ تقریباً 50 کلومیٹر چوڑا ہے، جب کہ درمیان میں سب سے تنگ مقام صرف 40 کلومیٹر کا ہے۔ درمیانی حصہ اتنا وسیع ہے کہ بڑے جہاز آسانی سے گزر سکتے ہیں۔ اسی گزرگاہ سے دنیا کے کل خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس کی عالمی اہمیت کافی زیادہ ہے۔
Source: social media
اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں
جھکیں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے جارحیت کرنے والوں کو سزا دی جائے گی:مشیر خامنہ ای
روس اور چین کے صدور کا مشرق وسطی بارے فون پر تبادلہ خیال ،ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت
ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ جائیں: برطانوی وزیر اعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ
ٹرمپ ہماری جنگی میں مدد کر رہے ہیں اور فضائی حدود کا دفاع بھی امریکہ کے ذمے ہے:نیتن یاھو
ترکیہ نے جنگی تیاریاں تیز کر دیں، اسرائیلی طیاروں پر کڑی نظر
"خامنہ ای زندہ نہیں بچیں گے" ... اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی
اسرائیل میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، فضائیں ہمارے لیے کھلی ہیں: ایرانی پاسداران انقلاب کا دعوی
’اس سے پوری صورتحال غیر مستحکم ہو جائے گی‘: روس کا ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ مداخلت پر امریکہ کو انتباہ
اس آپریشن کے اختتام تک اسرائیل کو کوئی جوہری خطرہ نہیں رہے گا: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو
واشنگٹن کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جنگ میں مداخلت نہ کرے: ایرانی وزارت خارجہ
مشہد میں 18 اسرائیلی 'ایجنٹ' گرفتار.. ایرانیوں کے لیے موساد کی ویب سائٹ کا لنک
اسرائیل میں تباہی مچانے والا ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک؟
ایران کے تباہ کُن میزائلوں سے متعلق اسرائیلی فوج کا بڑا اعتراف