International

اسرائیل میں تباہی مچانے والا ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک؟

اسرائیل میں تباہی مچانے والا ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک؟

تہران : اسرائیل میں تباہی مچانے والا ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک ہے اور اس کی خصوصیات کیا ہیں؟ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے 12ویں مرحلے میں اسرائیل پر برسائے جانے والےسجیل میزائل کے آسمان پر مناظر کی ویڈیو وائرل ہوئی جبکہ اسرائیل کا دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ سیجل میزائل ایران کا جدید اور طاقتور بیلسٹک میزائل ہے، جو اسرائیل جیسے دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ تباہی پھیلانے کی منفرد صلاحیت کی وجہ سے اسے ڈانسنگ میزائل بھی کہا جاتا ہے اس کی تیاری 1990 کی دہائی کے آخر میں شروع ہوئی اور یہ ایرانی میزائل ٹیکنالوجی میں ایک بڑا قدم ہے۔ سجیل میزائل کی لمبائی 18 میٹر ہے اور اس کی حد 2 ہزار کلو میٹر ہے جبکہ وزن لے جانے کی صلاحیت 700 کلو گرام تک ہے۔ اس میزائل کو مکمل طورپرایران میں تیار کیا گیا ہے 2 مرحلوں پر مشتمل سجیل ٹو میزائل ایک ٹھوس ایندھن سے چلنے والا میزائل ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ جلدی لانچ ہو جاتا ہے، یعنی دشمن کو ردعمل کے لیے بہت کم وقت ملتا ہے۔ یہ میزائل صرف ایک دفاعی طاقت نہیں، بلکہ ایک جارحانہ پیغام بھی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہو۔ اس میزائل کا پہلا تجربہ 2008 میں ہوا جب اس کی رینج 800 کلومیٹر تھی تاہم 2009 میں سیجل-2 نے بہتر نیویگیشن سسٹم کے ساتھ کامیاب ٹیسٹ کیا اور سال 2021 میں ایک طویل وقفے کے بعد اپ گریڈ شدہ ورژن کے ساتھ یہ میزائل دوبارہ منظرعام پر آیا۔ ایران کی جانب سے سیجل 3 پر بھی کام جاری ہے، جس کی رینج 4,000 کلومیٹر تک ہو سکتی ہے اور یہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ یورپ کے بعض حصوں تک بھی رسائی دے سکتا ہے۔ سیجل میزائل ایران کی میزائل ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیش رفت ہے، یہ اسرائیل جیسے اہداف کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے، خاص طور پر اس کی رفتار، درستگی اور رینج کے لحاظ سے اور آنے والے سالوں میں یہ ایران کے اسٹریٹیجک دفاعی نظام کا اہم حصہ بن سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments