ایران کی جانب سے تل ابیب اور جنوبی اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اب اسرائیل میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی۔ پاسداران انقلاب نے جمعرات کے روز جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیں ان کے لیے پوری طرح کھلی ہوئی ہیں اور اب اسرائیل ایران کے آئندہ حملوں کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ "ہم پہلے ہی خبردار کرچکے تھے کہ مقبوضہ علاقوں کی فضائیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں اور اب اسرائیل میں کہیں بھی پناہ لینا ممکن نہیں۔ ہم اس صہیونی وجود جو اب ایک بے جان لاش ہے، کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ہماری اہدافی ضربات کا سامنا نہیں کرسکے گا"۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے الزام لگایا کہ اسرائیلی فوج نے اپنی عسکری تنصیبات خالی کرکے دفاعی نظام شہری آبادی کے درمیان نصب کر دیا ہے۔ ان کے بقول "تمام عسکری مراکز کو خالی کر دیا گیا ہے اور اسرائیلی فوج جو اب رہائشی علاقوں کے پیچھے چھپ گئی ہے، نے اپنے ناکارہ دفاعی نظام شہروں کے بیچ نصب کر دیے ہیں"۔ یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں سوروکا ہسپتال پر میزائل حملے کا اصل نشانہ ایک اسرائیلی فوجی و انٹیلی جنس بیس تھی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق "حملے کا براہِ راست اور درست ہدف اسرائیلی افواج کی قیادت اور انٹیلی جنس کا مرکز تھا، جو سوروکا ہسپتال کے قریب واقع گیو یام ٹیکنالوجی کمپلیکس میں موجود ہے۔ اس حملے میں ہسپتال صرف بم دھماکے کی شدت سے متاثر ہوا"۔
Source: social media
اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں
جھکیں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے جارحیت کرنے والوں کو سزا دی جائے گی:مشیر خامنہ ای
روس اور چین کے صدور کا مشرق وسطی بارے فون پر تبادلہ خیال ،ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت
ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ جائیں: برطانوی وزیر اعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ
ٹرمپ ہماری جنگی میں مدد کر رہے ہیں اور فضائی حدود کا دفاع بھی امریکہ کے ذمے ہے:نیتن یاھو
ترکیہ نے جنگی تیاریاں تیز کر دیں، اسرائیلی طیاروں پر کڑی نظر
"خامنہ ای زندہ نہیں بچیں گے" ... اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی
اسرائیل میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، فضائیں ہمارے لیے کھلی ہیں: ایرانی پاسداران انقلاب کا دعوی
’اس سے پوری صورتحال غیر مستحکم ہو جائے گی‘: روس کا ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ مداخلت پر امریکہ کو انتباہ
اس آپریشن کے اختتام تک اسرائیل کو کوئی جوہری خطرہ نہیں رہے گا: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو
واشنگٹن کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جنگ میں مداخلت نہ کرے: ایرانی وزارت خارجہ
مشہد میں 18 اسرائیلی 'ایجنٹ' گرفتار.. ایرانیوں کے لیے موساد کی ویب سائٹ کا لنک
اسرائیل میں تباہی مچانے والا ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک؟
ایران کے تباہ کُن میزائلوں سے متعلق اسرائیلی فوج کا بڑا اعتراف