International

مشہد میں 18 اسرائیلی 'ایجنٹ' گرفتار.. ایرانیوں کے لیے موساد کی ویب سائٹ کا لنک

مشہد میں 18 اسرائیلی 'ایجنٹ' گرفتار.. ایرانیوں کے لیے موساد کی ویب سائٹ کا لنک

گزشتہ سات روز کے دوران ایران پر اسرائیلی حملوں نے اس امر کو نمایاں کر دیا ہے کہ موساد کے متعدد عناصر ایران کے اندر تک سرائیت حاصل کر چکے ہیں۔ اسی پس منظر میں، ایرانی حکام نے آج جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ انھوں نے ملک کے شمال مشرق میں واقع شہر مشہد میں "دشمن کے 18 ایجنٹوں" کو گرفتار کیا ہے، یہ افراد ڈرون تیار کر رہے تھے۔ یہ بات ایرانی میڈیا نے بتائی۔ دوسری جانب، اسرائیلی وزارتِ دفاع نے گزشتہ شب "ایکس" پلیٹ فارم پر ایرانیوں کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کی دعوت دی، اور موساد کی ویب سائٹ کا لنک بھی پوسٹ کیا۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ وہ ایرانی عوام کو درپیش "مشکل حالات" کو سمجھتی ہے۔ فارسی زبان میں جاری ایک پیغام میں اسرائیلی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے متعدد ایرانیوں کی طرف سے پیغامات موصول ہوئے ہیں، جو اپنے ملک کے مبہم مستقبل پر فکرمند ہیں۔ ان میں بعض "سیکیورٹی اداروں کے ارکان" بھی شامل ہیں، جنھوں نے ایران میں جاری حالات پر اپنا خوف، مایوسی اور غصہ ظاہر کیا ہے، اور اسرائیلی حکام سے رابطہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے تاکہ ایران کو لبنان یا غزہ جیسا انجام نہ دیکھنا پڑے۔ اسی ضمن میں، اسرائیلی وزارتِ دفاع نے یہ وضاحت بھی کی کہ وہ ایسی درخواستوں کی مجاز نہیں ہے، تاہم اس نے اطلاعات فراہم کرنے والوں کو موساد کی ویب سائٹ کے لنک کی طرف رجوع کروایا گیا۔ اور مشورہ دیا گیا کہ صرف بیرونی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا استعمال کریں۔ ایرانی حکام نے گزشتہ چند دنوں کے دوران کئی افراد کو اسرائیل سے تعاون کے الزام میں گرفتار کرنے اور ڈرون تیار کرنے والی فیکٹریوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جنہیں ملک کے اندر حملے کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ سرکاری میڈیا نے ان ڈرونز کو لے جانے والے ٹرکوں کا پیچھا کرنے کی وڈیوز بھی نشر کیں، نیز موساد سے وابستہ "ایجنٹوں" کی گرفتاری کی جھلکیاں بھی دکھائیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسرائیلی حملوں نے یہ ثابت کیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس کس حد تک ایران کے اندر گھس چکی ہے اور کس طرح وہ ایران کی سرزمین سے ہی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سے قبل، با خبر ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ موساد کے عناصر کئی ماہ قبل ایران میں دراندازی کر چکے تھے، اور انھوں نے کئی ٹیموں کو تربیت دی۔ مزید یہ کہ ڈرونز کے پرزے بھی مقامی تاجروں اور کاروباری حلقوں کے ذریعے، ان کی لاعلمی میں ایران کے اندر پہنچائے۔ یہ تمام کارروائی تقریباً اسی انداز میں کی گئی جیسے گزشتہ موسمِ گرما میں لبنان میں حزب اللہ کے خلاف "پیجر" آپریشن کے دوران کی گئی تھی۔ اس آپریشن میں حزب اللہ کے سیکڑوں عناصر نشانہ بنے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments