International

اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں

اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں

ایران اور ایران کی جنگ کے باعث کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملے کا ہر لمحہ عالمی معیشت متاثر کررہا ہے، ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث تیل کی قیمت 76.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کشیدگی بڑھی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ ماہرین کے مطابق تیل مہنگا ہونے سے دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے، عالمی منڈیوں میں بے یقینی کی صورت حال پر سرمایہ کاروں کا سونے اور محفوظ اثاثوں کی طرف رجحان ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے خبردارکیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند کرنے کا آپشن موجود ہے، دشمنوں کی جارحیت پر سمندر کے تجارتی راستے کو بند کیا جاسکتا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے پریزیڈیم کے رکن بہنام سعیدی نے کہا کہ "ایران کے پاس اپنے دشمنوں کو جواب دینے کے لیے بے شمار آپشنز موجود ہیں اور وہ حالات کی بنیاد پر ایسے آپشنز کا استعمال کرسکتا ہے۔” ایک اور قانون ساز علی یزدیخہ کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز اور خلیج میں اس وقت تک مفت شپنگ کی اجازت دیتا رہے گا جب تک کہ اس کے اہم قومی مفادات کو خطرہ نہ ہو۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments