تل ابیب اور حیفا پر میزائل حملوں کے بعد، اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو نئے دھمکی آمیز بیانات دیے۔ آج جمعرات کے روز "ایکس" پر جاری ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ "ایران کے دہشت گرد ظالموں نے آج صبح بئر السبع میں سوروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہریوں پر راکٹ داغے ہیں۔" فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انھوں نے دھمکی دی کہ تہران کے ان "ظالموں" کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ادھر اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاتز نے بھی ایران کو خبردار کرتے ہوئے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کو اس کا ذمے دار ٹھہرایا اور کہا کہ "فوج کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ تہران میں اسٹریٹجک اہداف پر حملوں میں شدت لائے تاکہ اسرائیل کو لاحق خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے اور نظام کو غیر مستحکم کیا جا سکے۔" بعد ازاں کاتز نے اپنے بیانات میں مزید شدت لاتے ہوئے کہا کہ "خامنہ ای ایک ایسا نظریہ رکھتا ہے جس کا مقصد اسرائیل کا صفایا کرنا ہے، اور وہ اپنی ریاست کے وسائل کو اسی بھیانک مقصد کے لیے وقف کر رہا ہے" انھوں نے مزید کہا "ایسا شخص زندہ نہیں رہنا چاہیے۔" "ہم اسرائیل کے کسی بھی ہدف کو نشانہ بنائیں گے" دوسری جانب ایرانی افواج کے سربراہ عبد الرحیم موسوی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اسرائیل سے متعلق کسی بھی ہدف پر حملے جاری رکھیں گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ "مسلح افواج کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں۔" یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب اسرائیل نے گزشتہ رات نطنز میں واقع اس مقام پر حملے کیے جہاں ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا کام ہوتا ہے، اور آراک کے ایٹمی ری ایکٹر کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے آج ایک بیان میں اعلان کیا کہ 40 جنگی طیاروں نے 100 سے زائد بموں کے ذریعے ایرانی فوجی اہداف پر حملے کیے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملے تہران اور دیگر کئی علاقوں میں واقع درجنوں فوجی اہداف پر کیے گئے۔ اس کے جواب میں ایران نے تل ابیب اور حیفا کی جانب میزائل اور ڈرونز کی ایک نئی لہر روانہ کی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے "ارنا" کے مطابق تہران نے اسرائیلی فوج کے سائبر آپریشنز ہیڈکوارٹر "سی 41" اور عسکری انٹیلی جنس مرکز پر بھی میزائل حملہ کیا، جو بئر السبع کے شہر میں سوروکا اسپتال کے قریب واقع ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ان اہداف پر "ہزاروں اسرائیلی فوجی" تعینات تھے، جن میں انٹیلی جنس اور سائبر آپریشنز کے افسران بھی شامل تھے۔ ایجنسی نے مزید وضاحت کی کہ اسپتال ایک دھماکے کی لہر سے متاثر ضرور ہوا، لیکن اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اسرائیلی نائب وزیر خارجہ شارین ہاسکل نے سوروکا اسپتال پر حملے کو "جان بوجھ کر کیا گیا مجرمانہ فعل" قرار دیا۔ انھوں نے ایکس پر لکھا "ایران نے ابھی ابھی بئر السبع میں سوروکا اسپتال پر ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ یہ کوئی فوجی اڈا نہیں، بلکہ ایک اسپتال ہے۔ یہ پورے جنوبی اسرائیل کے لیے مرکزی طبی مرکز ہے۔ جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ یہ مجرمانہ فعل ... ایک شہری ہدف ... دنیا کو حرکت میں آنا چاہیے۔" ادھر اسرائیلی امدادی اداروں نے اعلان کیا کہ حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رواں ماہ 13 جون سے ایران پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں، اب تک کم از کم 639 افراد ہلاک اور 1329 زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ان میں سے 263 عام شہریوں اور 154 سیکیورٹی اہل کاروں کی شناخت ہو چکی ہے۔
Source: social media
اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں
جھکیں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے جارحیت کرنے والوں کو سزا دی جائے گی:مشیر خامنہ ای
روس اور چین کے صدور کا مشرق وسطی بارے فون پر تبادلہ خیال ،ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت
ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ جائیں: برطانوی وزیر اعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ
ٹرمپ ہماری جنگی میں مدد کر رہے ہیں اور فضائی حدود کا دفاع بھی امریکہ کے ذمے ہے:نیتن یاھو
ترکیہ نے جنگی تیاریاں تیز کر دیں، اسرائیلی طیاروں پر کڑی نظر
"خامنہ ای زندہ نہیں بچیں گے" ... اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی
اسرائیل میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، فضائیں ہمارے لیے کھلی ہیں: ایرانی پاسداران انقلاب کا دعوی
’اس سے پوری صورتحال غیر مستحکم ہو جائے گی‘: روس کا ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ مداخلت پر امریکہ کو انتباہ
اس آپریشن کے اختتام تک اسرائیل کو کوئی جوہری خطرہ نہیں رہے گا: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو
واشنگٹن کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جنگ میں مداخلت نہ کرے: ایرانی وزارت خارجہ
مشہد میں 18 اسرائیلی 'ایجنٹ' گرفتار.. ایرانیوں کے لیے موساد کی ویب سائٹ کا لنک
اسرائیل میں تباہی مچانے والا ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک؟
ایران کے تباہ کُن میزائلوں سے متعلق اسرائیلی فوج کا بڑا اعتراف