International

’اس سے پوری صورتحال غیر مستحکم ہو جائے گی‘: روس کا ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ مداخلت پر امریکہ کو انتباہ

’اس سے پوری صورتحال غیر مستحکم ہو جائے گی‘: روس کا ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ مداخلت پر امریکہ کو انتباہ

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کو بتایا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع میں امریکی مداخلت ’کشیدگی کے ایک اور خوفناک مرحلے‘ کا باعث بنے گی۔ امریکہ اور روس اس تنازعے میں مختلف فریقوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ جہاں ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے ’غیر مشروط ہتھیار ڈالنے‘ کا مطالبہ کر رہے ہیں اور مبینہ طور پر اس کے خلاف حملوں پر غور کر رہے ہیں، ماسکو تہران کو ایک اہم اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے۔ اس سال کے اوائل میں ولادیمیر پوتن نے اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پیشکیان کے ساتھ ایک جامع سٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے آرٹیکل ون میں کہا گیا ہے کہ وہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ ایران نے ماسکو کو شاہد ڈرون بھی فراہم کیے ہیں جنہوں نے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’مضحکہ خیز‘ اور ’بلا اشتعال‘ قرار دیا ہے اور گذشتہ روز ہی روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ اسرائیل کو فوجی امداد فراہم نہ کرے۔ انھوں نے کہا، ’یہ ڈرامائی طور پر پوری صورتحال کو غیر مستحکم کرے گا۔‘ یہ سب کچھ ماسکو اور واشنگٹن کو اسرائیل اور ایران کے بحران پر ٹکراؤ کی راہ پر گامزن کرتا ہے اور یہ روس اور امریکہ کے تعلقات میں ایک بڑی رکاوٹ ثابت ہوسکتا ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد سے بہتر ہو رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments