تل ابیب: اسرائیل پر ایران کے حملوں کا خوف طاری ہو گیا، ملک کے مختلف مقامات پر 2 جدید امریکی ایئر ڈیفنس سسٹمز نصب کر دیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اسرائیل کے زمینی فضائی دفاعی نظام کو بہتر بنانے کے لیے پیٹریاٹ اور ٹرمینل ایئر ڈیفنس سسٹم کو اسرائیل میں مختلف مقامات پر نصب کر دیا ہے۔ امریکا مختلف مقامات سے دیگر فوجی وسائل بھی مشرق وسطیٰ منتقل کر رہا ہے، برطانیہ نے بھی مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر جنگی طیارے بھیجنے اور مزید فوجی نفری تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی فضائی دفاعی نظام اور مشرق وسطیٰ میں امریکی نیوی نے جمعہ کو اسرائیل کی طرف جانے والے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے میں اسرائیل کی مدد کی تھی، امریکا کے پاس خطے میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹمز دونوں ہیں، جو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اے پی کے مطابق امریکی بحری اثاثے بھی اسرائیل کی مدد میں کر رہے ہیں، یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا بحری جہازوں نے انٹرسیپٹر فائر کیے یا ان کے جدید میزائل ٹریکنگ سسٹم نے اسرائیل کو آنے والے اہداف کی شناخت میں مدد کی۔ امریکی بحریہ نے بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈسٹرائر یو ایس ایس تھامس ہڈنر کو مغربی بحیرہ روم سے مشرقی بحیرہ روم کی طرف سفر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Source: social media
اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے، سعودی ولی عہد
ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا
امریکا نے یوکرین سے بعض میزائل اور دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیا
اسرائیل کے ایران کے خلاف حملے جاری، اہم شخصیت پر قاتلانہ حملہ
ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل فائر کر دیے، اسرائیلی فوج کا تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے این پی ٹی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی
ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی کانپتے ہاتھ چھپانے کی کوشش، ویڈیو وائرل
ایرانی حملوں کا خوف، اسرائیل کے مختلف مقامات پر 2 امریکی ایئر ڈیفنس سسٹمز نصب
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا