International

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا

یمن کے حوثیوں نے ایران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وسطی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا۔ قطری شریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا تھا کہ ملک کے وسطی علاقوں کو نشانہ بنانے والے کچھ میزائل یمن سے داغے گئے تاہم اب حوثیوں نے اس کی تصدیق کر دی۔ المسیرہ ٹی وی پر جاری ایک بیان میں حوثیوں نے کہا کہ یہ حملے ایرانی فوج کے ساتھ مل کر کیے گئے، حملے میں متعدد ’فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل‘ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملے مقبوضہ جافہ کے علاقے میں حساس مقامات پر کیے گئے۔ الجزیرہ نے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ وسطی اسرائیل میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، شمالی اسرائیل پر حملوں میں کم از کم چار دیگر بھی مارے گئے۔ 13 جون 2025 کو یمن کی حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغتے ہوئے ایران کا ساتھ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یمن کے حوثی رہنما نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران یا کسی بھی مسلم ملک کو اسرائیلی جارحیت کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حوثی رہنما نے کہا تھا کہ فلسطین اور لبنان کی طرح ایران کا بھی بھرپور دفاع کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments