International

اسرائیل کے ایران کے خلاف حملے جاری، اہم شخصیت پر قاتلانہ حملہ

اسرائیل کے ایران کے خلاف حملے جاری، اہم شخصیت پر قاتلانہ حملہ

اسرائیل کی جانب سے ایران کیخلاف جارحانہ حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تازہ حملوں میں تہران میں اہم ایرانی شخصیت پر ڈرون سے قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے فوری طور پر حملے کی تفصیل سامنے نہیں آسکی جبکہ اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ نہیں بتانا چاہتے کہ آیت اللّٰہ خامنہ اِی ہمارا نشانہ ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے تازہ حملوں سے تہران جل رہا ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تہران اور بندر عباس سمیت کئی ایرانی شہروں کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد ایرانی دفاعی نظام حرکت میں آگیا۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ آیت اللّٰہ کی حکومت ہر جگہ نشانہ ہوگی اور ایران پر حملے جاری رکھے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کو اسرائیل نے تہران کی 14 منزلہ رہائشی عمارت پر حملہ کرکے 20 بچوں سمیت 60 ایرانی شہید کر دیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments