International

ایران نے این پی ٹی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی

ایران نے این پی ٹی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی

ایران نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو وہ این پی ٹی سے الگ ہوجائے گا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خط جمع کرایا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔ خط کے مطابق اگر یہ تینوں ممالک ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے تو ایران ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے دستبردار ہوجائے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مغربی اقدامات کا متناسب جواب دیا جائے گا اور آرٹیکل دس کے تحت این پی ٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments