International

کرپٹو کوائنز کی فروخت، صدر ٹرمپ نے پانچ کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کمائے

کرپٹو کوائنز کی فروخت، صدر ٹرمپ نے پانچ کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کمائے

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی مالیاتی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو ونچر کے ذریعے ٹوکن فروخت کر کے پانچ کروڑ 70 لاکھ سے زائد ڈالر کمائے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 230 صفحات پر مشتمل دستاویز آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کی جانب سے جاری کی گئی جس میں امریکی صدر کے سٹاکس، ریئل اسٹیٹ اور سرمایہ کاری سے متعلق امور کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے صدر ٹرمپ جنہوں نے 2016 میں اپنی پہلی صدارتی مہم کے دوران اس طویل روایت کو توڑ دیا تھا جس کے تحت امیدوار اپنے انکم ٹیکس گوشوارئے شائع کرتے تھے جبکہ انہوں نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ٹوکنز بیچ کر پانچ کروڑ 70 لاکھ سے زائد ڈالر کمائے۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اور ان کے بیٹوں نے پچھلے برس انتخابات سے قبل کرپٹو کرنسی کے ذریعے سرمایہ کاری سے متعلق پلیٹ فارم کو بنانے میں مدد دی تھی، تاہم جیتنے کے بعد ان کے مالی معاملات کے بارے میں تنازعات کو ہوا ملی۔ صدر ٹرمپ نے اس نئی کمپنی کو اپنا نام دیا اور جنوری میں اس کے باقاعدہ افتتاح سے چند گھنٹے قبل ’ٹرمپ‘ میمی کوائن بھی جاری کیا۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل نے 100 ارب کے ٹوکن جاری کیے تھے جن میں سے ساڑھے 22 ارب ٹرمپ کی کمپنی ڈی ٹی مارکس ڈیفی کے لیے مختص تھے۔ ماضی میں کرپٹو کرنسی کے خلاف رہنے والے صدر ٹرمپ نے اقتدار میں واپسی کے بعد اسے بڑے جوش سے قبول کیا اور اس کی ریگولیٹری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اہم اقدامات کرنے کے علاوہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments