International

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل فائر کر دیے، اسرائیلی فوج کا تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل فائر کر دیے، اسرائیلی فوج کا تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی سرکاری میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل فائر کیے ہیں۔ اس وقت شمالی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حیفا اور قریت کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا میزائل زمین سے ٹکرائے ہیں یا انھیں روک لیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ اس وقت تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیل کی فائر اینڈ ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ انھیں ملک کے ساحلی اور شمالی علاقوں میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فائر اینڈ ریسکیو سروس یونٹ کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ متاثرہ مقامات کی جانب نکل پڑا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments