International

اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند

اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند

اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند ہے اور اس کی بحالی کو سیکیورٹی صورتحال سے مشروط کردیا گیا ہے۔ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ بن گوریون ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کی آمد و روانگی تاحال معطل ہے اور فضائی حدود بند رہیں گی جب تک کہ سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر محفوظ قرار نہ دی جائیں۔ اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ بحالی کے اعلان سے کم از کم 6 گھنٹے پہلے اطلاع دی جائے گی تاکہ ایئر لائنز اور مسافر تیاری کر سکیں۔ اتھارٹی کے مطابق وزارتِ ٹرانسپورٹ اور روڈ سیفٹی، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اسرائیلی ایئر لائنز کے تعاون سے ایک مربوط منصوبہ تیار کیا گیا ہے تاکہ بیرونِ ملک پھنسے اسرائیلی شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لایا جا سکے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود حالیہ سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر بند کی گئی تھی، حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بحالی کا فیصلہ صرف اُس وقت کیا جائے گا جب مکمل طور پر یقین ہو جائے کہ مسافروں اور عملے کی جان محفوظ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments