اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائيل کے خلاف تیسرا میزائل حملہ دن کی روشنی میں شروع کر دیا ہے اور خبروں کے مطابق ان میزائلوں نے تل ابیب میں کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ :یہ پہلی بار ہے کہ جب ایران نے دن کی روشنی میں صیہونی حکومت پر میزائلوں کی بارش کی ہے۔ ایران سے غاصب صیہونی حکومت پر میزائلی حملوں کی تازہ لہر کے بعد بعض صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ایران سے فائرکیا گیا ایک میزآئل نتن یاہو کی رہائشگاہ پر گرا ہے ایران کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر میزائلی حملوں کی نئی لہر کے بعد مقبوضہ فلسطین کے مختلف صیہونی شہروں اور قصبوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھےاور شمالی مقبوضہ فلسطین میں مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے کہا ہے کہ نئی لہر میں ایران سے صیہونی حکومت پر پچاس میزائل فائر کئے گئے۔ رپورٹوں ميں بتایا گیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے کئی شہروں اور قصبوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ صیہونی حکومت کے چینل بارہ کے حوالے سے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب کی سطح بڑھا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے تازہ میزائلی حملوں میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کا گھر اور شہر الخضیرہ کا پاور نشانہ بنا ہے۔ صیہونی حکومت کے اندرونی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے ساکنین صرف دس منٹ کے لئے نہیں بلکہ تا اطلاع ثانوی پناہ گاہوں میں ہی رہیں۔
Source: social media
ایران نے این پی ٹی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی
امریکا نے یوکرین سے بعض میزائل اور دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیا
اسرائیل کے ایران کے خلاف حملے جاری، اہم شخصیت پر قاتلانہ حملہ
اسرائیلی حکومت ایران سے تنازعہ بڑھانا چاہتی ہے، سعودی ولی عہد
ایرانی فوج نے برطانوی بحریہ کے جہاز کو خلیج فارس میں داخلے سے روک دیا
اسرائیل کا یمن میں حوثی رہنماؤں پر بھی حملہ
ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں غزہ جیسے مناظر، 14 افراد ہلاک، 500 زخمی
ایرانی حملوں کا خوف، اسرائیل کے مختلف مقامات پر 2 امریکی ایئر ڈیفنس سسٹمز نصب
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا
غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک
کرپٹو کوائنز کی فروخت، صدر ٹرمپ نے پانچ کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کمائے
ایران نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو تیل فراہم کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملے سے حیفہ میں ریفائنریز میں آگ لگ گئی
’یہ ایک انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے‘ اسرائیلی صدر
تل ابیب پر ایرانی حملے: کروئشین قونصل اور اہلیہ زخمی